Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

ہوئے خوش ہم ایک نگار سے ہوئے شاد اس کی بہار سے

ہوئے خوش ہم ایک نگار سے ہوئے شاد اس کی بہار سے کبھی شان سے کبھی آن سے کبھی ناز سے کبھی پیار سے ہوئی پیرہن سے بھی خوش دلی کلی دل کی اور بہت کھلی کبھی طرے سے کبھی گجرے سے کبھی بدھی سے کبھی ہار سے وہ کناری ان میں جو تھی گندھی اسے دیکھ کر بھی ہوئی خوشی کبھی نور سے کبھی لہر سے کبھی تاب سے کبھی تار سے گئے اس کے ساتھ چمن میں ہم تو گلوں کو دیکھ کے خوش ہوئے کبھی سرو سے کبھی نہر سے کبھی برگ سے کبھی بار سے وہ نظیرؔ سے تو ملا کیا مگر اپنی وضع نیں اس طرح کبھی جلد سے کبھی دیر سے کبھی لطف سے کبھی عار سے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR