Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

بگولے اٹھ چلے تھے اور نہ تھی کچھ دیر آندھی میں

بگولے اٹھ چلے تھے اور نہ تھی کچھ دیر آندھی میں کہ ہم سے یار سے آ ہو گئی مڈبھیڑ آندھی میں جتا کر خاک کا اڑنا دکھا کر گرد کا چکر وہیں ہم لے چلے اس گل بدن کو گھیر آندھی میں رقیبوں نے جو دیکھا یہ اڑا کر لے چلا اس کو پکارے ہائے یہ کیسا ہوا اندھیر آندھی میں وہ دوڑے تو بہت لیکن انہیں آندھی میں کیا سوجھے زبس ہم اس پری کو لائے گھر میں گھیر آندھی میں چڑھا کوٹھے پہ دروازے کو موند اور کھول کر پردے لگا چھاتی لیے بوسے کیا ہت پھیر آندھی میں وہ کوٹھے کا مکاں وہ کالی آندھی وہ صنم گل رو عجب رنگوں کی ٹھہری آ کے ہیرا پھیر آندھی میں اٹھا کر طاق سے شیشہ لگا چھاتی سے دلبر کو نشوں میں عیش کے کیا کیا کیا دل سیر آندھی میں کبھی بوسہ کبھی انگیا پہ ہاتھ اور گاہ سینے پر لگے لٹنے مزے کے سنگترے اور بیر آندھی میں مزے عیش و طرب لذت لگے یوں ٹوٹ کر گرنے کہ جیسے ٹوٹ کر میووں کے ہوویں ڈھیر آندھی میں رقیبوں کی میں اب خواری خرابی کیا لکھوں بارے بھری نتھنوں میں ان کے خاک دس دس سیر آندھی میں کسی کی اڑ گئی پگڑی کسی کا پھٹ گیا دامن گئی ڈھال اور کسی کی گر پڑی شمشیر آندھی میں نظیرؔ آندھی میں کہتے ہیں کہ اکثر دیو ہوتے ہیں میاں ہم کو تو لے جاتی ہیں پریاں گھیر آندھی میں
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR