Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

کبھی تو آؤ ہمارے بھی جان کوٹھے پر

کبھی تو آؤ ہمارے بھی جان کوٹھے پر لیا ہے ہم نے اکیلا مکان کوٹھے پر کھڑے جو ہوتے ہو تم آن آن کوٹھے پر کرو گے حسن کی کیا تم دکان کوٹھے پر تمہیں جو شام کو دیکھا تھا بام پر میں نے تمام رات رہا میرا دھیان کوٹھے پر یقیں ہے بلکہ مری جان جب کہ نکلے گی تو آ رہے گی تمہارے ہی جان کوٹھے پر مجھے یہ ڈر ہے کسی کی نظر نہ لگ جاوے پھرو نہ تم کھلے بالوں سے جان کوٹھے پر بشر تو کیا ہے فرشتے کا جی نکل جاوے تمہارے حسن کی دیکھ آن بان کوٹھے پر جھمک دکھا کے ہمیں اور بھی پھنسانا ہے جبھی تو چڑھتے ہو تم جان جان کوٹھے پر تمہیں تو کیا ہے ولیکن مری خرابی ہو کسی کا آن پڑے اب جو دھیان کوٹھے پر گو چونے کاری میں ہوتی ہے سرخی تو ایسی کسی کے خون کا یہ ہے نشان کوٹھے پر یہ آرزو ہے کسی دن تو اپنے دل کا درد کریں ہم آن کے تم سے بیان کوٹھے پر لڑاؤ غیر سے آنکھیں کہو ہو ہم سے آہ کہ تھا ہمیں تو تمہارا ہی ہے دھیان کوٹھے پر خدا کے واسطے اتنا تو جھوٹ مت بولو کہیں نہ ٹوٹ پڑے آسمان کوٹھے پر کمند زلف کی لٹکا کے اس صنم نے نظیرؔ چڑھا لیا مجھے اپنے ندان کوٹھے پر
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR