Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

وہ چاندنی میں جو ٹک سیر کو نکلتے ہیں

وہ چاندنی میں جو ٹک سیر کو نکلتے ہیں تو مہ کے طشت میں گھی کے چراغ چلتے ہیں پڑے ہوس ہی ہوس میں ہمیشہ گلتے ہیں ہمارے دیکھیے ارمان کب نکلتے ہیں ہجوم آہ ہے آنکھوں سے اشک ڈھلتے ہیں بھرے ہیں چاؤ جو دل میں سو یوں نکلتے ہیں چراغ صبح یہ کہتا ہے آفتاب کو دیکھ یہ بزم تم کو مبارک ہو ہم تو چلتے ہیں برنگ اشک کبھی گر کے ہم نہ سنبھلے آہ یہی کہا کئے جی میں کہ اب سنبھلتے ہیں نکالتا ہے ہمیں پھر وہ اپنے کوچے سے ابھی تو نکلے نہیں ہیں پر اب نکلتے ہیں فدا جو دل سے ہے ان شوخ سبزہ رنگوں پر یہ ظالم اس کی ہی چھاتی پہ مونگ دلتے ہیں ہوا نحیف بھی یاں تک کہ حضرت مجنوں یہ مجھ سے کہتے ہیں اور ہاتھ اپنے ملتے ہیں کوئی تو پگڑی بدلتا ہے اور سے لیکن میاں نظیرؔ ہم اب تم سے تن بدلتے ہیں
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR