Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

رخ پری چشم پری زلف پری آن پری

رخ پری چشم پری زلف پری آن پری کیوں نہ اب نام خدا ہو ترے قربان پری جھمکے جھمکے وہ ثریا کے کرن پھول وہ پھول بندے بالے پری موتی پری اور کان پری رشک خورشید جبیں ابر سیہ سی پٹی لہر چوٹی کی غضب زلف پریشان پری حسن گل زار قمر شکل صراحی گردن مہ جبیں سیب ذقن چاہ زنخدان پری مار غمزہ کی بلا تیر نگہ دست سناں تیغ ابرو کی ستم ترکش مژگان پری مسکرانے کی ادا جیسے چمک بجلی کی آن ہنسنے کی قیامت لب و دندان پری آنکھ مستی کی بھری شوخ نگاہیں چنچل قہر کاجل کی کھچاوٹ مسی و پان پری بینی اور نتھ کا وہ عالم کہ چھدے دل جس سے حور چنی کی جھلک گوہر غلطان پری دھکدھکی چاند سی جگنو بھی ستاروں کی مثال عطرداں طرفہ وہ توڑے بھی درخشان پری چاک سینے کا غضب صاف بدن موتی سا ایک تصویر سی کرتی کا گریبان پری پشت گلبرگ شکم سیم کمر تار نگاہ سان بلور گلاوٹ میں ہر اک ران پری گھیرا پشواز کا وہ جس کے کناری قرباں چال آفت کی نشاں جنبش دامان پری کیا کہوں اس کے سراپا کی میں تعریف نظیرؔ قد پری دھج پری عالم پری اور شان پری
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR