Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

ہر آن تمہارے چھپنے سے ایسا ہی اگر دکھ پائیں گے ہم

ہر آن تمہارے چھپنے سے ایسا ہی اگر دکھ پائیں گے ہم تو ہار کے اک دن اس کی بھی تدبیر کوئی ٹھہرائیں گے ہم بیزار کریں گے خاطر کو پہلے تو تمہاری چاہت سے پھر دل کو بھی کچھ منت سے کچھ ہیبت سے سمجھائیں گے ہم گر کہنا دل نے مان لیا اور رک بیٹھا تو بہتر ہے اور چین نہ لینے دیوے گا تو بھیس بدل کر آئیں گے ہم اول تو نہیں پہچانو گے اور لو گے بھی پہچان تو پھر ہر طور سے چھپ کر دیکھیں گے اور دل کو خوش کر جائیں گے ہم گر چھپنا بھی کھل جاوے گا تو مل کر افسوں سازوں سے کچھ اور ہی لٹکا سحر بھرا اس وقت بہم پہنچائیں گے ہم جب وہ بھی پیش نہ جاوے گا اور شہرت ہووے گی پھر تو جس صورت سے بن آوے گا تصویر کھنچا منگوائیں گے ہم موقوف کرو گے چھپنے کو تو بہتر ورنہ نظیرؔ آسا جو حرف زباں پر لائیں گے پھر وہ ہی کر دکھلائیں گے ہم
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR