Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

رکھتا ہے گو قدیم سے بنیاد آگرہ

رکھتا ہے گو قدیم سے بنیاد آگرہ اکبر کے نام سے ہوا آباد آگرہ یاں کے کھنڈر نہ اور جگہ کی عمارتیں یارو عجب مقام ہے دل شاد آگرہ شداد زر لگا نہ بناتا بہشت کو گر جانتا کہ ہووے گا آباد آگرہ توڑے کوئی قلعے کو کوئی لوٹے شہر کو اب کس سے اپنی مانگے بھلا داد آگرہ اب تو ذرا سا گاؤں ہے بیٹی نہ دے اسے لگتا تھا ورنہ چین کا داماد آگرہ یک بارگی تو اب مجھے یارب تو پھر بسا کرتا ہے اب خدا سے یہ فریاد آگرہ اک خوبرو نہیں ہے یہاں ورنہ ایک دن تھا رشک حسن بلخ و نوشاد آگرہ ہرگز وطن کی یاد نہ آوے اسے کبھی جو کر کے اپنی جاں کو کرے شاد آگرہ اس میں سدا خوشی سے رہا ہے ترا نظیرؔ یارب ہمیشہ رکھیو تو آباد آگرہ
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR