Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

آیا نہیں جو کر کر اقرار ہنستے ہنستے

آیا نہیں جو کر کر اقرار ہنستے ہنستے جل دے گیا ہے شاید عیار ہنستے ہنستے اتنا نہ ہنس دل اس سے ایسا نہ ہو کہ چنچل لڑنے کو تجھ سے ہووے تیار ہنستے ہنستے لے کر صریح دل کو وہ گل عذار یارو ظاہر کرے ہے کیا کیا انکار ہنستے ہنستے ہنس ہنس کے چھیڑ اس کو زنہار تو نہ اے دل ہوگا گلے کا تیرے یہ ہار ہنستے ہنستے ہنسنے کی آن دکھلا لیتا ہے دل کو گل رو کرتا ہے شوخ یارو بے کار ہنستے ہنستے جھنجھلا کے حال دل کا کہنا نہیں روا ہے لائق یہاں تو کرنا انکار ہنستے ہنستے دستار سرخ سج کر طرہ زری کا رکھ کر آیا جو دل کو لینے دل دار ہنستے ہنستے آنکھیں لڑا کے اس نے ہنس کر نگہ کی ایسی جو لے گیا دل آخر خونخوار ہنستے ہنستے آیا ہے دیکھنے کو تیرے نظیرؔ اے گل دکھلا دے ٹک تو اس کو دیدار ہنستے ہنستے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR