Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

گر عیش سے عشرت میں کٹی رات تو پھر کیا

گر عیش سے عشرت میں کٹی رات تو پھر کیا اور غم میں بسر ہو گئی اوقات تو پھر کیا جب آئی اجل پھر کوئی ڈھونڈا بھی نہ پایا قصوں میں رہے حرف و حکایات تو پھر کیا حد بوس و کنار اور جو تھا اس کے سوا آہ گر وہ بھی میسر ہوا ہیہات تو پھر کیا دو دن اگر ان آنکھوں نے دنیا میں مری جاں کی ناز و اداؤں کی اشارات تو پھر کیا پھر اڑ گئی اک آن میں سب حشمت و سب شان لے شرق سے تا غرب لگا ہات تو پھر کیا اسپ و شتر و فیل و خر و نوبت و لشکر گر قبر تلک اپنے چلا سات تو پھر کیا جب آئی اجل پھر وہیں اٹھ بھاگے شتابی رندوں میں ہوئے اہل خرابات تو پھر کیا دو دن کو جو تعویذ و فتیلہ و عمل سے تسخیر کیا عالم جنات تو پھر کیا اس عمر دو روزہ میں اگر ہو کے نجومی سب چھان لیے ارض و سماوات تو پھر کیا اک دم میں ہوا ہو گئے سب عملی و نظری تھے یاد جو اسباب و علامات تو پھر کیا اس نے کوئی دن بیٹھ کے آرام سے کھایا وہ مانگتا در در پھرا خیرات تو پھر کیا دولت ہی کا ملنا ہے بڑی چیز نظیرؔ آہ بالفرض ہوئی اس سے ملاقات تو پھر کیا آخر کو جو دیکھا تو ہوئے خاک کی ڈھیری دو دن کی ہوئی کشف و کرامات تو پھر کیا جب آئی اجل ایک ریاضت نہ گئی پیش مر مر کے جو کی کوشش و طاعات تو پھر کیا جب آئی اجل آہ تو اک دم میں گئے مر گر یہ بھی ہوئی ہم میں کرامات تو پھر کیا
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR