Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

نہ مہ نے کوند بجلی کی نہ شعلے کا اجالا ہے

نہ مہ نے کوند بجلی کی نہ شعلے کا اجالا ہے کچھ اس گورے سے مکھڑے کا جھمکڑا ہی نرالا ہے وہ مکھڑا گل سا اور اس پر جو نارنجی دوشالہ ہے رخ خورشید نے گویا شفق سے سر نکالا ہے کن انکھیوں کی نگہ گپتی اشارت قہر چتون کے جو ووں دیکھا تو برچھی ہے جو یوں دیکھا تو بھالا ہے کہیں خورشید بھی چھپتا ہے جی باریک پردے میں اٹھا دو منہ سے پردے کو بڑا پردہ نکالا ہے کھلے بالوں سے منہ کی روشنی پھوٹی نکلتی ہے تمہارا حسن تو صاحب اندھیرے کا اجالا ہے نہ جھمکیں کس طرح کانوں میں اس کے حسن کے جھمکے ادھر بندا ادھر جھمکا ادھر بجلی کا بالا ہے نظیرؔ اس سنگ دل قاتل پہ دعویٰ خون کا مت کر میاں جا تجھ سے یاں کتنوں کو اس نے مار ڈالا ہے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR