Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

چتون میں شرارت ہے اور سین بھی چنچل ہے

چتون میں شرارت ہے اور سین بھی چنچل ہے کافر تری نظروں میں کچھ اور ہی چھل بل ہے بالا بھی چمکتا ہے جگنو بھی دمکتا ہے بدھی کی لپٹ تس پر تعویذ کی ہیکل ہے گورا وہ گلا نازک اور پیٹ ملائی سا سینے کی صفائی بھی ایسی گویا مخمل ہے وہ حسن کے گلشن میں مغرور نہ ہو کیوں کر بڑھتی ہوئی ڈالی ہے اٹھتی ہوئی کونپل ہے انگیا وہ غضب جس کو ململ ہی کرے دل بھی کیا جانے کہ شبنم ہے نن سکھ ہے کہ ململ ہے یہ دو جو نئے پھل ہیں سینے پہ ترے ظالم ٹک ہاتھ لگانے دے جینے کا یہی پھل ہے ابھرا ہوا وہ سینہ اور جوش بھرا جوبن ایک ناز کا دریا ہے اک حسن کا بادل ہے کیا کیجے بیاں یارو چنچل کی رکھاوٹ کا ہر بات میں در در ہے ہر آن میں چلچل ہے یہ وقت ہے خلوت کا اے جان نہ کر کل کل کافر تری کل کل سے اب جی مرا بیکل ہے کل میں نے کہا اس سے کیا دل میں یہ آیا جو کنگھی ہے نہ چوٹی ہے مسی ہے نہ کاجل ہے معلوم ہوا ہم سے روٹھے ہو تم اے جانی الٹا ہی دوپٹے کا مکھڑے پہ یہ آنچل ہے یہ سن کے لگی کہنے روٹھی تو نہیں تجھ سے پر کیا کہوں دو دن سے کچھ دل مرا بیکل ہے جس دن ہی نظیرؔ آ کر وہ شوخ ملے ہم سے ہتھ پھیر ہیں بوسے ہیں دن رات کی مل دل ہے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR