Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

نہ اس کے نام سے واقف نہ اس کی جا معلوم

نہ اس کے نام سے واقف نہ اس کی جا معلوم ملے گا دیکھیے کیوں کر وہ بت خدا معلوم جواب دیکھیے دل لے کے یہ کہا چپکے نہ ہو یہ اور کسی کو ترے سوا معلوم لگا کے زخم جگر پر جو پھر نمک چھڑکا تو اس میں ہم کو ہوا اور ہی مزا معلوم بدن پری کا ترے تن سے گو کہ گورا ہے ولے وہ چاہے کہ ایسا ہو گدگدا معلوم ہم اس پہ مرتے ہیں مدت سے اور وہ کہتا ہے قسم خدا کی ہمیں تو یہ اب ہوا معلوم کیا تھا عہد نہ وعدہ نہ قول نے اقرار جو آ گیا وہ مرے پاس شب کو نا معلوم جو مجھ سے ہنس کے کہا جس لیے ہم آئے ہیں نظیرؔ تم نے بھی سچ کہیو کیا کیا معلوم کہا یہ میں نے مجھے کیا خبر تمہیں جانو کسی کے دل کی بھلا جی کسی کو کیا معلوم
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR