Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

جام نہ رکھ ساقیا شب ہے پڑی اور بھی

جام نہ رکھ ساقیا شب ہے پڑی اور بھی پہر جہاں کٹ گئے چار گھڑی اور بھی پہلے ہی ساغر میں تھے ہم تو پڑے لوٹتے اتنے میں ساقی نے دی اس سے کڑی اور بھی پلکیں تو چھیدے تھیں دل مارے تھی برچھی نگاہ ابرو نے اس پر سے ایک تیغ جڑی اور بھی کچھ تپش دل تھی کچھ سنتے ہی فرقت کا نام آگ سی ایک آگ پر آن پڑی اور بھی میری شب وصل کی صبح چلی آتی ہے روک لے اس دم فلک ایک گھڑی اور بھی گرچہ ابھر آئے ہیں تن پہ مرے پر میاں اتنی لگائیں جہاں ایک چھڑی اور بھی کیا کہوں اس شوخ کی واہ میں خوبی نظیرؔ سنتے ہی اس بات کے ایک جڑی اور بھی
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR