Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

دھواں کلیجے سے میرے نکلا جلا جو دل بس کہ رشک کھا کر

دھواں کلیجے سے میرے نکلا جلا جو دل بس کہ رشک کھا کر وہ رشک یہ تھا کہ غیر سے ٹک ہنسا تھا چنچل مسی لگا کر فقط جو چتون پہ غور کیجے تو وہ بھی وہ سحر ہے کہ جس کا کرشمہ بندہ غلام غمزہ دغائیں نوکر فریب چاکر خرام کی ہے وہ طرز یارو کہ جس میں نکلیں کئی ادائیں قدم جو رکھنا تو تن کے رکھنا جو پھر اٹھانا تو ڈگمگا کر لٹک میں بندوں کی دل جو آوے تو خیر بندے ہی اس کو لے لیں وگرنہ آوے تو پھر نہ چھوڑے ادھر سے بالا جھمک دکھا کر مجال کیا ہے جو دو بدو ہو نظر سے کوئی نظر لڑاوے مگر کسی نے جو اس کو دیکھا تو سو خرابی سے چھپ چھپا کر سنے کسی کے نہ درد دل کو وگر سنے تو جھڑک کے اس کو یہ صاف کہہ دے تو کیا بلا ہے جو سر پھراتا ہے ناحق آ کر نظیرؔ وہ بت ہے دشمن جاں نہ ملیو اس سے تو دیکھ ہرگز وگر ملا تو خدا ہے حافظ بچے ہیں ہم بھی خدا خدا کر
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR