Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

عشق پھر رنگ وہ لایا ہے کہ جی جانے ہے

عشق پھر رنگ وہ لایا ہے کہ جی جانے ہے دل کا یہ رنگ بنایا ہے کہ جی جانے ہے ناز اٹھانے میں جفائیں تو اٹھائیں لیکن لطف بھی ایسا اٹھایا ہے کہ جی جانے ہے زخم اس تیغ نگہ کا مرے دل نے ہنس کر اس مزے داری سے کھایا ہے کہ جی جانے ہے اس کی دزدیدہ نگہ نے مرے دل میں چھپ کر تیر اس ڈھب سے لگایا ہے کہ جی جانے ہے بام پر چڑھ کے تماشے کو ہمیں حسن اپنا اس تماشے سے دکھایا ہے کہ جی جانے ہے اس کی فرقت میں ہمیں چرخ ستم گار نے آہ یہ رلایا ،یہ رلایا ہے کہ جی جانے ہے حکم چپی کا ہوا شب تو سحر تک ہم نے رتجگا ایسا منایا ہے کہ جی جانے ہے تلوے سہلانے میں گو اونگھ کے جھک جھک تو پڑے پر مزا بھی وہ اڑایا ہے کہ جی جانے ہے رنج ملنے کے بہت دل نے سہے لیک نظیرؔ یار بھی ایسا ملایا ہے کہ جی جانے ہے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR