Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

جب میں سنا کہ یار کا دل مجھ سے ہٹ گیا

جب میں سنا کہ یار کا دل مجھ سے ہٹ گیا سنتے ہی اس کے میرا کلیجہ الٹ گیا فرہاد تھا تو شیریں کے غم میں موا غریب لیلیٰ کے غم میں آن کے مجنوں بھی لٹ گیا میں عشق کا جلا ہوں مرا کچھ نہیں علاج وہ پیڑ کیا ہرا ہو جو جڑ سے اکھٹ گیا اتنا کوئی کہے کہ دوانے پڑا ہے کیا جا دیکھ ابھی ادھر کوئی پریوں کا غٹ گیا چھینا تھا دل کو چشم نے لیکن میں کیا کروں اوپر ہی اوپر اس صف مژگاں میں پٹ گیا کیا کھیلتا ہے نٹ کی کلا آنکھوں آنکھوں میں دل صاف لے لیا ہے جو پوچھا تو نٹ گیا آنکھوں میں میری صبح قیامت گئی جھمک سینے سے اس پری کے جو پردہ الٹ گیا سن کر لگی یہ کہنے وہ عیار نازنیں ''کیا بولیں چل ہمارا تو دل تجھ سے پھٹ گیا'' جب میں نے اس صنم سے کہا کیا سبب ہے جان اخلاص ہم سے کم ہوا اور پیار گھٹ گیا ایسی وہ بھاری مجھ سے ہوئی کون سی خطا جس سے یہ دل اداس ہوا جی اچٹ گیا آنکھیں تمہاری کیا پھریں اس وقت میری جان سچ پوچھئے تو مجھ سے زمانہ الٹ گیا عشاق جاں نثاروں میں میں تو امام ہوں یہ کہہ کے میں جو اس کے گلے سے لپٹ گیا کتنا ہی اس نے تن کو چھڑایا جھڑک جھڑک پر میں بھی قینچی باندھ کے ایسا چمٹ گیا یہ کشمکش ہوئی کہ گریباں مرا ادھر ٹکڑے ہوا اور اس کا دوپٹہ بھی پھٹ گیا آخر اسی بہانے ملا یار سے نظیرؔ کپڑے بلا سے پھٹ گئے سودا تو پٹ گیا
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR