Skip to content
انشاء اللہ خان انشاء انشاء اللہ خان انشاء

وہ پری ہی نہیں کچھ ہو کے کڑی مجھ سے لڑی

وہ پری ہی نہیں کچھ ہو کے کڑی مجھ سے لڑی آنکھ نرگس سے بھی دو چار گھڑی مجھ سے لڑی واسطے تیرے مرا رنگ محل ہے دشمن تیری خاطر تو ہر اک چھوٹی بڑی مجھ سے لڑی جھڑ لگا دی مری آنکھوں نے تو لو اور سنو ٹکٹکی باندھ کے کیوں منہ کی جھڑی مجھ سے لڑی رات لڑ بھڑ وہ جو چپ ہو رہی تو ان کے عوض بولتے تھے وہ جو سونے کی گھڑی مجھ سے لڑی بیٹھے بیٹھے کہیں بلبل کو جو چھیڑا میں نے تو نسیم اس کی بدل ہو کے کھڑی مجھ سے لڑی کون سی حور یہاں کھیلنے چوتھی آئی بوئے گل لے کے جو پھولوں کی چھڑی مجھ سے لڑی روٹھ کر ان کی گلی میں جو لگا تو انشاؔ ہر اک اس دو لڑی موتی کی لڑی مجھ سے لڑی
انشاء اللہ خان انشاء

انشاء اللہ خان انشاء

View profile

سید انشاء اللہ خان انشاء (پیدائش: دسمبر 1752ء— وفات: 19 مئی 1817ء) میر ماشااللہ خان کے بیٹے تھے۔ جو ایک ماہر طبیب تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف کے رہنے والے تھے۔ انشاءکے دادا سید نوراللہ خاں نجف میں طبابت کرتے تھے کہ بادشاہ دہلی فرخ سیئر نے انھیں اپنے علاج کے لیے ہندوستان کا بُلاوا بھیجا۔ وہ اپنے فرزند میر ماشاء اللہ خاں کے ہم راہ ہندوستان آئے اور بادشاہ کا علاج کیا۔ صحت یابی کے بعد بادشاہ نے انھیں خوب نوازا۔ چناں چہ وہ یہیں کے ہو رہے۔ ان کے فرزند میر ماشاء اللہ خاں جوانی میں مرشد آباد چلے گئے تھے وہیں انھوں نے دو شادیاں کیں، انشاء اللہ خاں ان کی دوسری بیوی کے بطن سے تھے۔ مغلیہ عہد میں ہندوستان تشریف لائے۔ کئی پشتیں بادشاہوں کی رکاب میں گزارنے کے بعد جب مغل حکومت کو زوال آیا تو ماشاء اللہ خان دہلی چھوڑ کر مرشد آباد چلے گئے۔ جہاں 1756ء انشاء پیدا ہوئے۔ انشاء کی ذہانت اور جدت پسندی انہیں اپنے ہم عصروں میں منفرد نہیں بلکہ تاریخ ادب میں بھی ممتاز مقام دلاتی ہے۔ غزل،ریختی، قصیدہ اور بے نقط مثنوی اوراردو میں بے نقط دیوان رانی کیتکی کی کہانی جس میں عربی فارسی کا ایک لفظ نہ آنے دیا۔ یہی نہیں بلکہ انشاء پہلے ہندوستانی ہیں جنھوں نے دریائے لطافت کے نام سے زبان و بیان کے قواعد پرروشنی ڈالی۔ انشاء نے 1817ء میں لکھنؤ میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR