Skip to content
انشاء اللہ خان انشاء انشاء اللہ خان انشاء

ہے ترا گال مال بوسہ کا

ہے ترا گال مال بوسہ کا کیوں نہ کیجے سوال بوسہ کا منہ لگاتے ہی ہونٹ پر تیرے پڑ گیا نقش لال بوسہ کا زلف کہتی ہے اوس کے مکھڑے پر ہم نے مارا ہے جال بوسہ کا صبح رخسار اوس کے نیلے تھے شب جو گزرا خیال بوسہ کا انکھڑیاں سرخ ہو گئیں چٹ سے دیکھ لیجے کمال بوسہ کا جان نکلے ہے اور میاں دے ڈال آج وعدہ نہ ٹال بوسہ کا گالیاں آپ شوق سے دیجے رفع کیجے ملال بوسہ کا ہے یہ تازہ شگوفہ اور سنو پھول لایا نہال بوسہ کا عکس سے آئنے میں کہتا ہے کھینچ کر انفعال بوسہ کا برگ گل سے جو چیز نازک ہے واں کہاں احتمال بوسہ کا دیکھ انشاؔ نے کیا کیا ہے قہر متحمل یہ گال بوسہ کا
انشاء اللہ خان انشاء

انشاء اللہ خان انشاء

View profile

سید انشاء اللہ خان انشاء (پیدائش: دسمبر 1752ء— وفات: 19 مئی 1817ء) میر ماشااللہ خان کے بیٹے تھے۔ جو ایک ماہر طبیب تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف کے رہنے والے تھے۔ انشاءکے دادا سید نوراللہ خاں نجف میں طبابت کرتے تھے کہ بادشاہ دہلی فرخ سیئر نے انھیں اپنے علاج کے لیے ہندوستان کا بُلاوا بھیجا۔ وہ اپنے فرزند میر ماشاء اللہ خاں کے ہم راہ ہندوستان آئے اور بادشاہ کا علاج کیا۔ صحت یابی کے بعد بادشاہ نے انھیں خوب نوازا۔ چناں چہ وہ یہیں کے ہو رہے۔ ان کے فرزند میر ماشاء اللہ خاں جوانی میں مرشد آباد چلے گئے تھے وہیں انھوں نے دو شادیاں کیں، انشاء اللہ خاں ان کی دوسری بیوی کے بطن سے تھے۔ مغلیہ عہد میں ہندوستان تشریف لائے۔ کئی پشتیں بادشاہوں کی رکاب میں گزارنے کے بعد جب مغل حکومت کو زوال آیا تو ماشاء اللہ خان دہلی چھوڑ کر مرشد آباد چلے گئے۔ جہاں 1756ء انشاء پیدا ہوئے۔ انشاء کی ذہانت اور جدت پسندی انہیں اپنے ہم عصروں میں منفرد نہیں بلکہ تاریخ ادب میں بھی ممتاز مقام دلاتی ہے۔ غزل،ریختی، قصیدہ اور بے نقط مثنوی اوراردو میں بے نقط دیوان رانی کیتکی کی کہانی جس میں عربی فارسی کا ایک لفظ نہ آنے دیا۔ یہی نہیں بلکہ انشاء پہلے ہندوستانی ہیں جنھوں نے دریائے لطافت کے نام سے زبان و بیان کے قواعد پرروشنی ڈالی۔ انشاء نے 1817ء میں لکھنؤ میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR