Skip to content
انشاء اللہ خان انشاء انشاء اللہ خان انشاء

فقیرانہ ہے دل مقیم اس کی رہ کا

فقیرانہ ہے دل مقیم اس کی رہ کا غرض کیا کہ محتاج ہو بادشہ کا خدنگ آہ کا اے فلک بے طرح ہے بھروسا تو تاروں کی مت کر زرہ کا خرابات کی جب سے لذت پڑی ہے چھٹا بیٹھنا مسجد و خانقہ کا طواف حرم تجھ کو زاہد مبارک مرا اور تیرا نہیں ساتھ رہ کا صنم خانہ جاتا ہوں تو مجھ کو ناحق نہ بہکا نہ بہکا نہ بہکا نہ بہکا ترے منہ سے کچھ بو جو آتی ہے مے کی دماغ دل اس وقت جاتا ہے مہکا رقیبوں کے دل چاک مثل کتاں ہوں گزار اس طرف ہو اگر اپنے رہ کا تری آشنائی میں کیا ہم نے پایا دیا نقد دل اور اپنی گرہ کا چمک کر تو اے برق مت مار چشمک تو مستوں کی آتش کو مت اور دہکا تبھی لطف ہے ساقیا مے کشی کا کہ تو بھی بہک اور مجھ کو بھی بہکا کبھی تجھ سے انشاؔ نے بوسہ نہ مانگا گناہ گار ہے وہ فقط اک نگہ کا
انشاء اللہ خان انشاء

انشاء اللہ خان انشاء

View profile

سید انشاء اللہ خان انشاء (پیدائش: دسمبر 1752ء— وفات: 19 مئی 1817ء) میر ماشااللہ خان کے بیٹے تھے۔ جو ایک ماہر طبیب تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف کے رہنے والے تھے۔ انشاءکے دادا سید نوراللہ خاں نجف میں طبابت کرتے تھے کہ بادشاہ دہلی فرخ سیئر نے انھیں اپنے علاج کے لیے ہندوستان کا بُلاوا بھیجا۔ وہ اپنے فرزند میر ماشاء اللہ خاں کے ہم راہ ہندوستان آئے اور بادشاہ کا علاج کیا۔ صحت یابی کے بعد بادشاہ نے انھیں خوب نوازا۔ چناں چہ وہ یہیں کے ہو رہے۔ ان کے فرزند میر ماشاء اللہ خاں جوانی میں مرشد آباد چلے گئے تھے وہیں انھوں نے دو شادیاں کیں، انشاء اللہ خاں ان کی دوسری بیوی کے بطن سے تھے۔ مغلیہ عہد میں ہندوستان تشریف لائے۔ کئی پشتیں بادشاہوں کی رکاب میں گزارنے کے بعد جب مغل حکومت کو زوال آیا تو ماشاء اللہ خان دہلی چھوڑ کر مرشد آباد چلے گئے۔ جہاں 1756ء انشاء پیدا ہوئے۔ انشاء کی ذہانت اور جدت پسندی انہیں اپنے ہم عصروں میں منفرد نہیں بلکہ تاریخ ادب میں بھی ممتاز مقام دلاتی ہے۔ غزل،ریختی، قصیدہ اور بے نقط مثنوی اوراردو میں بے نقط دیوان رانی کیتکی کی کہانی جس میں عربی فارسی کا ایک لفظ نہ آنے دیا۔ یہی نہیں بلکہ انشاء پہلے ہندوستانی ہیں جنھوں نے دریائے لطافت کے نام سے زبان و بیان کے قواعد پرروشنی ڈالی۔ انشاء نے 1817ء میں لکھنؤ میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR