Skip to content
انشاء اللہ خان انشاء انشاء اللہ خان انشاء

مل گئے پر حجاب باقی ہے

مل گئے پر حجاب باقی ہے فکر ناز و عتاب باقی ہے بات سب ٹھیک ٹھاک ہے پہ ابھی کچھ سوال و جواب باقی ہے گرچہ معجون کھا چکے لیکن دور جام شراب باقی ہے جھوٹے وعدے سے ان کے یاں اب تک شکوۂ بے حساب باقی ہے گاہ کہتے ہیں شام ہوئی ابھی ذرۂ آفتاب باقی ہے پھر کبھی یہ کہ ابر میں کچھ کچھ پرتو ماہتاب باقی ہے ہے کبھی یہ کہ تجھ پہ چھڑکیں گے جو لگن میں شہاب باقی ہے اور بھڑکے ہے اشتیاق کی آگ اب کسے صبر و تاب باقی ہے اڑ گئی نیند آنکھ سے کس کی لذت خورد و خواب باقی ہے ہے خوشی سب طرح کی، ناحق کا خطرۂ انقلاب باقی ہے ہے وہ دل کی دھڑک سو جوں کی توں جی پر اس کا عذاب باقی ہے جو بھرا شیشہ تھا ہوا خالی پر وہ بوئے گلاب باقی ہے اپنی امید تھی سو بر آئی یاس شکل سراب باقی ہے ہے یہی ڈول جب تک آنکھوں میں دم بسان حباب باقی ہے مثل فرمودۂ حضور انشاؔ پھر وہی اضطراب باقی ہے
انشاء اللہ خان انشاء

انشاء اللہ خان انشاء

View profile

سید انشاء اللہ خان انشاء (پیدائش: دسمبر 1752ء— وفات: 19 مئی 1817ء) میر ماشااللہ خان کے بیٹے تھے۔ جو ایک ماہر طبیب تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف کے رہنے والے تھے۔ انشاءکے دادا سید نوراللہ خاں نجف میں طبابت کرتے تھے کہ بادشاہ دہلی فرخ سیئر نے انھیں اپنے علاج کے لیے ہندوستان کا بُلاوا بھیجا۔ وہ اپنے فرزند میر ماشاء اللہ خاں کے ہم راہ ہندوستان آئے اور بادشاہ کا علاج کیا۔ صحت یابی کے بعد بادشاہ نے انھیں خوب نوازا۔ چناں چہ وہ یہیں کے ہو رہے۔ ان کے فرزند میر ماشاء اللہ خاں جوانی میں مرشد آباد چلے گئے تھے وہیں انھوں نے دو شادیاں کیں، انشاء اللہ خاں ان کی دوسری بیوی کے بطن سے تھے۔ مغلیہ عہد میں ہندوستان تشریف لائے۔ کئی پشتیں بادشاہوں کی رکاب میں گزارنے کے بعد جب مغل حکومت کو زوال آیا تو ماشاء اللہ خان دہلی چھوڑ کر مرشد آباد چلے گئے۔ جہاں 1756ء انشاء پیدا ہوئے۔ انشاء کی ذہانت اور جدت پسندی انہیں اپنے ہم عصروں میں منفرد نہیں بلکہ تاریخ ادب میں بھی ممتاز مقام دلاتی ہے۔ غزل،ریختی، قصیدہ اور بے نقط مثنوی اوراردو میں بے نقط دیوان رانی کیتکی کی کہانی جس میں عربی فارسی کا ایک لفظ نہ آنے دیا۔ یہی نہیں بلکہ انشاء پہلے ہندوستانی ہیں جنھوں نے دریائے لطافت کے نام سے زبان و بیان کے قواعد پرروشنی ڈالی۔ انشاء نے 1817ء میں لکھنؤ میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR