Skip to content
انشاء اللہ خان انشاء انشاء اللہ خان انشاء

کیا ملا ہم کو تیری یاری میں

کیا ملا ہم کو تیری یاری میں رہے اب تک امیدواری میں ہاتھ گہرا لگا کوئے قاتل زور لذت ہے زخم کاری میں دل جو بے خود ہوا صبا لائی کس کی بو نگہت بہاری میں ٹک ادھر دیکھ تو بھلا اے چشم فائدہ ایسی اشک باری میں چٹ لگا دیتے ہیں مرے آنسو سلک گوہر کے آب داری میں روٹھ کر اس سے میں جو کل بھاگا ناگہاں دل کی بے قراری میں آ لیا اس نے دوڑ کر مجھ کو تاک کے اوچھل ایک کیاری میں یوں لگا کہنے بس دوانہ نہ بن پاؤں رکھ اپنا ہوشیاری میں کب تلک میں بھلا رہوں شب و روز تیری ایسی مزاج داری میں ہے سمایا ہوا جو لڑکا پن آپ کی وضع پیاری پیاری میں اپنی بکری کا منہ چڑاتے وقت کیا خوش آتی ہے یہ تمہاری ''میں'' بندۂ بو تراب ہے انشاؔ شک نہیں اس کی خاکساری میں
انشاء اللہ خان انشاء

انشاء اللہ خان انشاء

View profile

سید انشاء اللہ خان انشاء (پیدائش: دسمبر 1752ء— وفات: 19 مئی 1817ء) میر ماشااللہ خان کے بیٹے تھے۔ جو ایک ماہر طبیب تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف کے رہنے والے تھے۔ انشاءکے دادا سید نوراللہ خاں نجف میں طبابت کرتے تھے کہ بادشاہ دہلی فرخ سیئر نے انھیں اپنے علاج کے لیے ہندوستان کا بُلاوا بھیجا۔ وہ اپنے فرزند میر ماشاء اللہ خاں کے ہم راہ ہندوستان آئے اور بادشاہ کا علاج کیا۔ صحت یابی کے بعد بادشاہ نے انھیں خوب نوازا۔ چناں چہ وہ یہیں کے ہو رہے۔ ان کے فرزند میر ماشاء اللہ خاں جوانی میں مرشد آباد چلے گئے تھے وہیں انھوں نے دو شادیاں کیں، انشاء اللہ خاں ان کی دوسری بیوی کے بطن سے تھے۔ مغلیہ عہد میں ہندوستان تشریف لائے۔ کئی پشتیں بادشاہوں کی رکاب میں گزارنے کے بعد جب مغل حکومت کو زوال آیا تو ماشاء اللہ خان دہلی چھوڑ کر مرشد آباد چلے گئے۔ جہاں 1756ء انشاء پیدا ہوئے۔ انشاء کی ذہانت اور جدت پسندی انہیں اپنے ہم عصروں میں منفرد نہیں بلکہ تاریخ ادب میں بھی ممتاز مقام دلاتی ہے۔ غزل،ریختی، قصیدہ اور بے نقط مثنوی اوراردو میں بے نقط دیوان رانی کیتکی کی کہانی جس میں عربی فارسی کا ایک لفظ نہ آنے دیا۔ یہی نہیں بلکہ انشاء پہلے ہندوستانی ہیں جنھوں نے دریائے لطافت کے نام سے زبان و بیان کے قواعد پرروشنی ڈالی۔ انشاء نے 1817ء میں لکھنؤ میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR