Skip to content
انشاء اللہ خان انشاء انشاء اللہ خان انشاء

کمر باندھے ہوئے چلنے کو یاں سب یار بیٹھے ہیں

کمر باندھے ہوئے چلنے کو یاں سب یار بیٹھے ہیں بہت آگے گئے باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں نہ چھیڑ اے نکہت باد بہاری راہ لگ اپنی تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں خیال ان کا پرے ہے عرش اعظم سے کہیں ساقی غرض کچھ اور دھن میں اس گھڑی مے خوار بیٹھے ہیں بسان نقش پائے رہرواں کوئے تمنا میں نہیں اٹھنے کی طاقت کیا کریں لاچار بیٹھے ہیں یہ اپنی چال ہے افتادگی سے ان دنوں پہروں نظر آیا جہاں پر سایۂ دیوار بیٹھے ہیں کہیں ہیں صبر کس کو آہ ننگ و نام ہے کیا شے غرض رو پیٹ کر ان سب کو ہم یک بار بیٹھے ہیں کہیں بوسے کی مت جرأت دلا کر بیٹھیو ان سے ابھی اس حد کو وہ کیفی نہیں ہشیار بیٹھے ہیں نجیبوں کا عجب کچھ حال ہے اس دور میں یارو جسے پوچھو یہی کہتے ہیں ہم بے کار بیٹھے ہیں نئی یہ وضع شرمانے کی سیکھی آج ہے تم نے ہمارے پاس صاحب ورنہ یوں سو بار بیٹھے ہیں کہاں گردش فلک کی چین دیتی ہے سنا انشاؔ غنیمت ہے کہ ہم صورت یہاں دو چار بیٹھے ہیں
انشاء اللہ خان انشاء

انشاء اللہ خان انشاء

View profile

سید انشاء اللہ خان انشاء (پیدائش: دسمبر 1752ء— وفات: 19 مئی 1817ء) میر ماشااللہ خان کے بیٹے تھے۔ جو ایک ماہر طبیب تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف کے رہنے والے تھے۔ انشاءکے دادا سید نوراللہ خاں نجف میں طبابت کرتے تھے کہ بادشاہ دہلی فرخ سیئر نے انھیں اپنے علاج کے لیے ہندوستان کا بُلاوا بھیجا۔ وہ اپنے فرزند میر ماشاء اللہ خاں کے ہم راہ ہندوستان آئے اور بادشاہ کا علاج کیا۔ صحت یابی کے بعد بادشاہ نے انھیں خوب نوازا۔ چناں چہ وہ یہیں کے ہو رہے۔ ان کے فرزند میر ماشاء اللہ خاں جوانی میں مرشد آباد چلے گئے تھے وہیں انھوں نے دو شادیاں کیں، انشاء اللہ خاں ان کی دوسری بیوی کے بطن سے تھے۔ مغلیہ عہد میں ہندوستان تشریف لائے۔ کئی پشتیں بادشاہوں کی رکاب میں گزارنے کے بعد جب مغل حکومت کو زوال آیا تو ماشاء اللہ خان دہلی چھوڑ کر مرشد آباد چلے گئے۔ جہاں 1756ء انشاء پیدا ہوئے۔ انشاء کی ذہانت اور جدت پسندی انہیں اپنے ہم عصروں میں منفرد نہیں بلکہ تاریخ ادب میں بھی ممتاز مقام دلاتی ہے۔ غزل،ریختی، قصیدہ اور بے نقط مثنوی اوراردو میں بے نقط دیوان رانی کیتکی کی کہانی جس میں عربی فارسی کا ایک لفظ نہ آنے دیا۔ یہی نہیں بلکہ انشاء پہلے ہندوستانی ہیں جنھوں نے دریائے لطافت کے نام سے زبان و بیان کے قواعد پرروشنی ڈالی۔ انشاء نے 1817ء میں لکھنؤ میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR