Skip to content
امام بخش ناسخ امام بخش ناسخ

چین دنیا میں زمیں سے تا فلک دم بھر نہیں

چین دنیا میں زمیں سے تا فلک دم بھر نہیں داغ ہیں یہ گل نہیں ناسور ہیں اختر نہیں سر رہے یا جائے کچھ ہم میکشوں کو ڈر نہیں کون سا مینائے مے اے محتسب بے سر نہیں وہ بت شیریں ادا کرتا ہے مجھ کو سنگسار یہ شکر پارے برستے ہیں جنوں پتھر نہیں ہو رہا ہے ایک عالم تیرے ابرو پر نثار کون گردن ہے جہاں میں جو تہ خنجر نہیں دم نکلنے پر جو آتا ہے نہیں رکتا ہے پھر دیکھ لو قصر حباب اے اہل غفلت در نہیں آدمی تو کیا وہ کہتا ہے نشان پا سے بھی کیوں پڑا ہے میرے کوچے میں ترا کیا گھر نہیں اے تصور کیوں بتوں کو جمع کرتا ہے یہاں دل مرا کعبہ ہے کچھ بت خانۂ آزر نہیں شکوہ جو بے نوکری کا کرتے ہیں نادان ہیں آپ آقا ہے کسی کا جو کوئی نوکر نہیں ہے خرابات جہاں میں بھی وہ ساقی سے نفور جو کہ اے ناسخؔ غلام ساقیٔ کوثر نہیں
امام بخش ناسخ

امام بخش ناسخ

View profile

شیخ امام بخش (پیدائش: 10 اپریل 1772ء– وفات: 16 اگست 1838ء) فیض آباد میں پیدا ہوئے اور وہیں پروان چڑھے۔ ورزش کا شوق تھا۔ بدن کسرتی اور پھرتیلا تھا۔ فیض آباد کے ایک امیر محمد تقی کو ایسے بانکوں کی سرپرستی کا شوق تھا۔ محمد تقی نے ان کو بھی ملازم رکھا لیا اور ناسخ ان کے ساتھ لکھنؤ آ گئے۔ ایک رئیس میر کاظم علی سے منسلک ہو گئے جنھوں نے ناسخ کو اپنا بیٹا بنا لیا۔ ان کے انتقال پر اچھی خاصی دولت ناسخ کے ہاتھ آئی۔ انھوں نے لکھنؤ میں بود و باش اختیار کر لی اور فراغت سے بسر کی۔ ناسخ کسی کے باقاعدہ شاگرد نہیں تھے۔ اودھ کے حکمراں غازی الدین حیدر نے ناسخ کو باقاعدہ ملازم رکھنا چاہا تھا مگر انھوں نے منظور نہ کیا۔ شاہی عتاب اور درباری آویزشوں کے سبب ان کو لکھنؤ چھوڑ کر الہ آباد، فیض آباد، بنارس اور کانپور میں رہنا پرا۔ لیکن آخر لکھنؤ واپس آ گئے۔ نظام دکن کے دیوان، چندو لال نے کثیر رقم بھیج کر ناسخ کو حیدر آباد آنے کی دعوت دی لیکن وہ وطن چھوڑ کر نہیں گئے۔ ناسخ لکھنؤ اسکول کے اولین معمار قرار دیے جا سکتے ہیں۔ ان کی پیروی کرنے والوں میں لکھنؤ کے علاوہ دہلی کے شاعر بھی تھے۔ ناسخ اسکول کا سب سے بڑا کارنامہ اصلاح زبان ہے۔ لکھنؤیت سے شاعری کا جو خاص رنگ مراد ہے اور جس کا سب سے اہم عنصر خیال بندی کہلاتا ہے، وہ ناسخ اور ان کے شاگردوں کی کوشش و ایجاد کا نتیجہ ہے۔ ناسخ کے کلام کا بڑا حصہ شائع ہو چکا ہے۔ ان کے کلیات میں غزلیں، رباعیاں، قطعات، تاریخیں اور ایک مثنوی شامل ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR