Skip to content
امام بخش ناسخ امام بخش ناسخ

سب کی سب کیا ہیں شب قدر ہماری راتیں

سب کی سب کیا ہیں شب قدر ہماری راتیں کٹتی ہیں آنکھوں ہی میں ہجر کی ساری راتیں ہائے کیا پیار سے سوتے تھے لپٹ کر اے جان یاد ہر دم مجھے آتی ہیں وہ پیاری راتیں دونوں زلفوں میں ہیں خورشید سے تاباں عارض روز روشن کے برابر ہیں تمہاری راتیں جو گھڑی ہے نظر آتی ہے مجھے ایک پہاڑ ہیں غضب فرقت محبوب کی بھاری راتیں ہجر میں صبح سے تا شام بجائے شبنم میری آنکھوں سے لہو رکھتی ہیں جاری راتیں سن پڑے رہتے ہیں بے یار اندھیرے میں ہم ہیں شب گور کے مانند ہماری راتیں شب تاریک جدائی میں یہ چلاتا ہوں دق بہت کرتی ہیں یا حضرت باری راتیں تیری زلفوں کے لیے شانہ بکف ہے ہر دن اور کرتی ہیں تری آئینہ داری راتیں فصل گل میں وہ گل تر نہیں گل کر دے چراغ کہ سیہ چاہئیں اے باد بہاری راتیں مرغ زرین فلک پر ہے یقین خفاش کس قدر میرے دنوں میں ہوئیں ساری راتیں دن کے بدلے بھی یہی آتی ہیں غم خواری کو مجھ سے رکھتی ہیں بہت ہجر میں یاری راتیں دن تو ناسخؔ کے بہ ہر حال گزر جاتے ہیں پر جدائی میں بہت لاتی ہیں خواری باتیں
امام بخش ناسخ

امام بخش ناسخ

View profile

شیخ امام بخش (پیدائش: 10 اپریل 1772ء– وفات: 16 اگست 1838ء) فیض آباد میں پیدا ہوئے اور وہیں پروان چڑھے۔ ورزش کا شوق تھا۔ بدن کسرتی اور پھرتیلا تھا۔ فیض آباد کے ایک امیر محمد تقی کو ایسے بانکوں کی سرپرستی کا شوق تھا۔ محمد تقی نے ان کو بھی ملازم رکھا لیا اور ناسخ ان کے ساتھ لکھنؤ آ گئے۔ ایک رئیس میر کاظم علی سے منسلک ہو گئے جنھوں نے ناسخ کو اپنا بیٹا بنا لیا۔ ان کے انتقال پر اچھی خاصی دولت ناسخ کے ہاتھ آئی۔ انھوں نے لکھنؤ میں بود و باش اختیار کر لی اور فراغت سے بسر کی۔ ناسخ کسی کے باقاعدہ شاگرد نہیں تھے۔ اودھ کے حکمراں غازی الدین حیدر نے ناسخ کو باقاعدہ ملازم رکھنا چاہا تھا مگر انھوں نے منظور نہ کیا۔ شاہی عتاب اور درباری آویزشوں کے سبب ان کو لکھنؤ چھوڑ کر الہ آباد، فیض آباد، بنارس اور کانپور میں رہنا پرا۔ لیکن آخر لکھنؤ واپس آ گئے۔ نظام دکن کے دیوان، چندو لال نے کثیر رقم بھیج کر ناسخ کو حیدر آباد آنے کی دعوت دی لیکن وہ وطن چھوڑ کر نہیں گئے۔ ناسخ لکھنؤ اسکول کے اولین معمار قرار دیے جا سکتے ہیں۔ ان کی پیروی کرنے والوں میں لکھنؤ کے علاوہ دہلی کے شاعر بھی تھے۔ ناسخ اسکول کا سب سے بڑا کارنامہ اصلاح زبان ہے۔ لکھنؤیت سے شاعری کا جو خاص رنگ مراد ہے اور جس کا سب سے اہم عنصر خیال بندی کہلاتا ہے، وہ ناسخ اور ان کے شاگردوں کی کوشش و ایجاد کا نتیجہ ہے۔ ناسخ کے کلام کا بڑا حصہ شائع ہو چکا ہے۔ ان کے کلیات میں غزلیں، رباعیاں، قطعات، تاریخیں اور ایک مثنوی شامل ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR