Skip to content
امام بخش ناسخ امام بخش ناسخ

ہے تصور مجھے ہر دم تری یکتائی کا

ہے تصور مجھے ہر دم تری یکتائی کا مشغلہ آٹھ پہر ہے یہی تنہائی کا عشق میں رشک ہمیشہ سے چلا آتا ہے دیکھو قابیل نے کیا حال کیا بھائی کا جام سائل کی طرح ہیں مری آنکھیں در در جب سے عاشق کسی کافر شیدائی کا عشق کامل جو ہوا ننگ کہاں عار کہاں دھیان بدمست کو رہتا نہیں رسوائی کا ہجر میں گردش بیہودہ جو ہے اے ساقی جام کیا کاسۂ سر ہے کسی سودائی کا میری آنکھوں نے تجھے دیکھ کے وہ کچھ دیکھا کہ زبان مژہ پر شکوہ ہے بینائی کا قدم اغیار کا رکھنا ہو گوارا کیوں کر تیرے در پر ہے مجھے شغل جبیں سائی کا مجھ سے رہتا ہے رمیدہ وہ غزال شہری صاف سیکھا ہے چلن آہوئے صحرائی کا ہجر میں چٹکے جو غنچے ہوئی آواز تفنگ صحن گلزار ہے میدان صف آرائی کا جس نے دیکھا تجھے اے یار ہوا دیوانہ ہے تماشا ترے ہر ایک تماشائی کا سبزہ رنگوں کا یہ ہے خاک مقرر ناسخؔ سبز رنگ اس لیے آتا ہے نظر کائی کا
امام بخش ناسخ

امام بخش ناسخ

View profile

شیخ امام بخش (پیدائش: 10 اپریل 1772ء– وفات: 16 اگست 1838ء) فیض آباد میں پیدا ہوئے اور وہیں پروان چڑھے۔ ورزش کا شوق تھا۔ بدن کسرتی اور پھرتیلا تھا۔ فیض آباد کے ایک امیر محمد تقی کو ایسے بانکوں کی سرپرستی کا شوق تھا۔ محمد تقی نے ان کو بھی ملازم رکھا لیا اور ناسخ ان کے ساتھ لکھنؤ آ گئے۔ ایک رئیس میر کاظم علی سے منسلک ہو گئے جنھوں نے ناسخ کو اپنا بیٹا بنا لیا۔ ان کے انتقال پر اچھی خاصی دولت ناسخ کے ہاتھ آئی۔ انھوں نے لکھنؤ میں بود و باش اختیار کر لی اور فراغت سے بسر کی۔ ناسخ کسی کے باقاعدہ شاگرد نہیں تھے۔ اودھ کے حکمراں غازی الدین حیدر نے ناسخ کو باقاعدہ ملازم رکھنا چاہا تھا مگر انھوں نے منظور نہ کیا۔ شاہی عتاب اور درباری آویزشوں کے سبب ان کو لکھنؤ چھوڑ کر الہ آباد، فیض آباد، بنارس اور کانپور میں رہنا پرا۔ لیکن آخر لکھنؤ واپس آ گئے۔ نظام دکن کے دیوان، چندو لال نے کثیر رقم بھیج کر ناسخ کو حیدر آباد آنے کی دعوت دی لیکن وہ وطن چھوڑ کر نہیں گئے۔ ناسخ لکھنؤ اسکول کے اولین معمار قرار دیے جا سکتے ہیں۔ ان کی پیروی کرنے والوں میں لکھنؤ کے علاوہ دہلی کے شاعر بھی تھے۔ ناسخ اسکول کا سب سے بڑا کارنامہ اصلاح زبان ہے۔ لکھنؤیت سے شاعری کا جو خاص رنگ مراد ہے اور جس کا سب سے اہم عنصر خیال بندی کہلاتا ہے، وہ ناسخ اور ان کے شاگردوں کی کوشش و ایجاد کا نتیجہ ہے۔ ناسخ کے کلام کا بڑا حصہ شائع ہو چکا ہے۔ ان کے کلیات میں غزلیں، رباعیاں، قطعات، تاریخیں اور ایک مثنوی شامل ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR