Skip to content
امام بخش ناسخ امام بخش ناسخ

کرتی ہے مجھے قتل مرے یار کی رفتار

کرتی ہے مجھے قتل مرے یار کی رفتار تلوار کی تلوار ہے رفتار کی رفتار کج ایسی نہ تھی آگے مرے یار کی رفتار سیکھا ہے مگر چرخ ستم گار کی رفتار سر گرتے ہیں کٹ کٹ کے وہ رکھتا ہے جہاں پاؤں سیکھی ہے مگر یار نے تلوار کی رفتار گردش ہے تری نرگس بیمار کو دن رات دیکھی نہیں ایسی کسی بیمار کی رفتار ٹلتی نہیں زلفوں کے تصور کی طرح سے ہے طرفہ جدائی کی شب تار کی رفتار لغزش نہ ہو کیوں کر رہ دیں میں مجھے زاہد یاد آ گئی اس کافر مے خوار کی رفتار ظالم ترے کوچے سے قدم اٹھ نہیں سکتا کیوں کر نہ چلوں سایۂ دیوار کی رفتار کیا مار کو نسبت ترے گیسو کے چلن سے ہے سایۂ گیسو میں صنم مار کی رفتار موتی عوض نقش قدم گرتے ہیں ناسخؔ ایسی ہے مری کلک گہر بار کی رفتار
امام بخش ناسخ

امام بخش ناسخ

View profile

شیخ امام بخش (پیدائش: 10 اپریل 1772ء– وفات: 16 اگست 1838ء) فیض آباد میں پیدا ہوئے اور وہیں پروان چڑھے۔ ورزش کا شوق تھا۔ بدن کسرتی اور پھرتیلا تھا۔ فیض آباد کے ایک امیر محمد تقی کو ایسے بانکوں کی سرپرستی کا شوق تھا۔ محمد تقی نے ان کو بھی ملازم رکھا لیا اور ناسخ ان کے ساتھ لکھنؤ آ گئے۔ ایک رئیس میر کاظم علی سے منسلک ہو گئے جنھوں نے ناسخ کو اپنا بیٹا بنا لیا۔ ان کے انتقال پر اچھی خاصی دولت ناسخ کے ہاتھ آئی۔ انھوں نے لکھنؤ میں بود و باش اختیار کر لی اور فراغت سے بسر کی۔ ناسخ کسی کے باقاعدہ شاگرد نہیں تھے۔ اودھ کے حکمراں غازی الدین حیدر نے ناسخ کو باقاعدہ ملازم رکھنا چاہا تھا مگر انھوں نے منظور نہ کیا۔ شاہی عتاب اور درباری آویزشوں کے سبب ان کو لکھنؤ چھوڑ کر الہ آباد، فیض آباد، بنارس اور کانپور میں رہنا پرا۔ لیکن آخر لکھنؤ واپس آ گئے۔ نظام دکن کے دیوان، چندو لال نے کثیر رقم بھیج کر ناسخ کو حیدر آباد آنے کی دعوت دی لیکن وہ وطن چھوڑ کر نہیں گئے۔ ناسخ لکھنؤ اسکول کے اولین معمار قرار دیے جا سکتے ہیں۔ ان کی پیروی کرنے والوں میں لکھنؤ کے علاوہ دہلی کے شاعر بھی تھے۔ ناسخ اسکول کا سب سے بڑا کارنامہ اصلاح زبان ہے۔ لکھنؤیت سے شاعری کا جو خاص رنگ مراد ہے اور جس کا سب سے اہم عنصر خیال بندی کہلاتا ہے، وہ ناسخ اور ان کے شاگردوں کی کوشش و ایجاد کا نتیجہ ہے۔ ناسخ کے کلام کا بڑا حصہ شائع ہو چکا ہے۔ ان کے کلیات میں غزلیں، رباعیاں، قطعات، تاریخیں اور ایک مثنوی شامل ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR