Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

تیرا کوچہ نہ چھٹے گا ترے دیوانے سے

تیرا کوچہ نہ چھٹے گا ترے دیوانے سے اس کو کعبے سے نہ مطلب ہے نہ بت خانے سے جو کہا میں نے کرو کچھ مرے رونے کا خیال ہنس کے بولے مجھے فرصت ہی نہیں گانے سے خیر چپ رہیے مزہ ہی نہ ملا بوسہ کا میں بھی بے لطف ہوا آپ کے جھنجھلانے سے میں جو کہتا ہوں کہ مرتا ہوں تو فرماتے ہیں کار دنیا نہ رکے گا ترے مر جانے سے رونق عشق بڑھا دیتی ہے بیتابیٔ دل حسن کی شان فزوں ہوتی ہے شرمانے سے دل صد چاک سے کھل جائیں گے ہستی کے یہ پیچ بل نکل جائیں گے اس زلف کے اس شانے سے صفحۂ دہر پہ ہیں نقش مخالف اکبرؔ ایک ابھرتا ہے یہاں ایک کے مٹ جانے سے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR