Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

سینے سے لگائیں تمہیں ارمان یہی ہے

سینے سے لگائیں تمہیں ارمان یہی ہے جینے کا مزہ ہے تو مری جان یہی ہے صبر اس لیے اچھا ہے کہ آئندہ ہے امید موت اس لیے بہتر ہے کہ آسان یہی ہے تو دل میں تو آتا ہے سمجھ میں نہیں آتا بس جان گیا میں تری پہچان یہی ہے گیسو کے شریک اور بھی تھے قتل میں میرے کیا وجہ ہے اس کی کہ پریشان یہی ہے اس بت نے کہا بوسۂ بے اذن پہ ہنس کر بس دیکھ لیا آپ کا ایمان یہی ہے کرتے ہیں بتدریج وہ ظلموں میں اضافہ مجھ پر اگر ان کا ہے کچھ احسان یہی ہے ہم فلسفے کو کہتے ہیں گمراہی کا باعث وہ پیٹ دکھاتے ہیں کہ شیطان یہی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR