Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

خوشی ہے سب کو کہ آپریشن میں خوب نشتر یہ چل رہا ہے

خوشی ہے سب کو کہ آپریشن میں خوب نشتر یہ چل رہا ہے کسی کو اس کی خبر نہیں ہے مریض کا دم نکل رہا ہے فنا اسی رنگ پر ہے قائم فلک وہی چال چل رہا ہے شکستہ و منتشر ہے وہ کل جو آج سانچے میں ڈھل رہا ہے یہ دیکھتے ہو جو کاسۂ سر غرور غفلت سے کل تھا مملو یہی بدن ناز سے پلا تھا جو آج مٹی میں گل رہا ہے سمجھ ہو جس کی بلیغ سمجھے نظر ہو جس کی وسیع دیکھے ابھی یہاں خاک بھی اڑے گی جہاں یہ قلزم ابل رہا ہے کہاں کا شرقی کہاں کا غربی تمام دکھ سکھ ہے یہ مساوی یہاں بھی اک بامراد خوش ہے وہاں بھی اک غم سے جل رہا ہے عروج قومی زوال قومی خدا کی قدرت کے ہیں کرشمے ہمیشہ رد و بدل کے اندر یہ امر پولٹیکل رہا ہے مزہ ہے اسپیچ کا ڈنر میں خبر یہ چھپتی ہے پانیر میں فلک کی گردش کے ساتھ ہی ساتھ کام یاروں کا چل رہا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR