Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

جب یاس ہوئی تو آہوں نے سینے سے نکلنا چھوڑ دیا

جب یاس ہوئی تو آہوں نے سینے سے نکلنا چھوڑ دیا اب خشک مزاج آنکھیں بھی ہوئیں دل نے بھی مچلنا چھوڑ دیا ناوک فگنی سے ظالم کی جنگل میں ہے اک سناٹا سا مرغان خوش الحاں ہو گئے چپ آہو نے اچھلنا چھوڑ دیا کیوں کبر و غرور اس دور پہ ہے کیوں دوست فلک کو سمجھا ہے گردش سے یہ اپنی باز آیا یا رنگ بدلنا چھوڑ دیا بدلی وہ ہوا گزرا وہ سماں وہ راہ نہیں وہ لوگ نہیں تفریح کہاں اور سیر کجا گھر سے بھی نکلنا چھوڑ دیا وہ سوز و گداز اس محفل میں باقی نہ رہا اندھیر ہوا پروانوں نے جلنا چھوڑ دیا شمعوں نے پگھلنا چھوڑ دیا ہر گام پہ چند آنکھیں نگراں ہر موڑ پہ اک لیسنس طلب اس پارک میں آخر اے اکبرؔ میں نے تو ٹہلنا چھوڑ دیا کیا دین کو قوت دیں یہ جواں جب حوصلہ افزا کوئی نہیں کیا ہوش سنبھالیں یہ لڑکے خود اس نے سنبھلنا چھوڑ دیا اقبال مساعد جب نہ رہا رکھے یہ قدم جس منزل میں اشجار سے سایہ دور ہوا چشموں نے ابلنا چھوڑ دیا اللہ کی راہ اب تک ہے کھلی آثار و نشاں سب قائم ہیں اللہ کے بندوں نے لیکن اس راہ میں چلنا چھوڑ دیا جب سر میں ہوائے طاعت تھی سرسبز شجر امید کا تھا جب صرصر عصیاں چلنے لگی اس پیڑ نے پھلنا چھوڑ دیا اس حور لقا کو گھر لائے ہو تم کو مبارک اے اکبرؔ لیکن یہ قیامت کی تم نے گھر سے جو نکلنا چھوڑ دیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR