Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

بے تکلف بوسۂ زلف چلی پا لیجئے

بے تکلف بوسۂ زلف چلی پا لیجئے نقد دل موجود ہے پھر کیوں نہ سودا لیجئے دل تو پہلے لے چکے اب جان کے خواہاں ہیں آپ اس میں بھی مجھ کو نہیں انکار اچھا لیجئے پاؤں پڑ کر کہتی ہے زنجیر زنداں میں رہو وحشت دل کا ہے ایما راہ صحرا لیجئے غیر کو تو کر کے ضد کرتے ہیں کھانے میں شریک مجھ سے کہتے ہیں اگر کچھ بھوک ہو کھا لیجئے خوش نما چیزیں ہیں بازار جہاں میں بے شمار ایک نقد دل سے یا رب مول کیا کیا لیجئے کشتہ آخر آتش فرقت سے ہونا ہے مجھے اور چندے صورت سیماب تڑپا لیجئے فصل گل کے آتے ہی اکبرؔ ہوئے بے ہوش آپ کھولیے آنکھوں کو صاحب جام صہبا لیجئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR