Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

حلقے نہیں ہیں زلف کے حلقے ہیں جال کے

حلقے نہیں ہیں زلف کے حلقے ہیں جال کے ہاں اے نگاہ شوق ذرا دیکھ بھال کے پہنچے ہیں تا کمر جو ترے گیسوئے رسا معنی یہ ہیں کمر بھی برابر ہے بال کے بوس و کنار و وصل حسیناں ہے خوب شغل کمتر بزرگ ہوں گے خلاف اس خیال کے قامت سے تیرے صانع قدرت نے اے حسیں دکھلا دیا ہے حشر کو سانچے میں ڈھال کے شان دماغ عشق کے جلوے سے یہ بڑھی رکھتا ہے ہوش بھی قدم اپنے سنبھال کے زینت مقدمہ ہے مصیبت کا دہر میں سب شمع کو جلاتے ہیں سانچے میں ڈھال کے ہستی کے حق کے سامنے کیا اصل این و آں پتلے یہ سب ہیں آپ کے وہم و خیال کے تلوار لے کے اٹھتا ہے ہر طالب فروغ دور فلک میں ہیں یہ اشارے ہلال کے پیچیدہ زندگی کے کرو تم مقدمے دکھلا ہی دے گی موت نتیجہ نکال کے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR