Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

آج آرائش گیسوئے دوتا ہوتی ہے

آج آرائش گیسوئے دوتا ہوتی ہے پھر مری جان گرفتار بلا ہوتی ہے شوق پابوسیٔ جاناں مجھے باقی ہے ہنوز گھاس جو اگتی ہے تربت پہ حنا ہوتی ہے پھر کسی کام کا باقی نہیں رہتا انساں سچ تو یہ ہے کہ محبت بھی بلا ہوتی ہے جو زمیں کوچۂ قاتل میں نکلتی ہے نئی وقف وہ بہر مزار شہدا ہوتی ہے جس نے دیکھی ہو وہ چتون کوئی اس سے پوچھے جان کیوں کر ہدف تیر قضا ہوتی ہے نزع کا وقت برا وقت ہے خالق کی پناہ ہے وہ ساعت کہ قیامت سے سوا ہوتی ہے روح تو ایک طرف ہوتی ہے رخصت تن سے آرزو ایک طرف دل سے جدا ہوتی ہے خود سمجھتا ہوں کہ رونے سے بھلا کیا حاصل پر کروں کیا یوں ہی تسکین ذرا ہوتی ہے روندتے پھرتے ہیں وہ مجمع اغیار کے ساتھ خوب توقیر مزار شہدا ہوتی ہے مرغ بسمل کی طرح لوٹ گیا دل میرا نگہ ناز کی تاثیر بھی کیا ہوتی ہے نالہ کر لینے دیں للہ نہ چھیڑیں احباب ضبط کرتا ہوں تو تکلیف سوا ہوتی ہے جسم تو خاک میں مل جاتے ہوئے دیکھتے ہیں روح کیا جانے کدھر جاتی ہے کیا ہوتی ہے ہوں فریب ستم یار کا قائل اکبرؔ مرتے مرتے نہ کھلا یہ کہ جفا ہوتی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR