Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

درد تو موجود ہے دل میں دوا ہو یا نہ ہو

درد تو موجود ہے دل میں دوا ہو یا نہ ہو بندگی حالت سے ظاہر ہے خدا ہو یا نہ ہو جھومتی ہے شاخ گل کھلتے ہیں غنچے دم بہ دم با اثر گلشن میں تحریک صبا ہو یا نہ ہو وجد میں لاتے ہیں مجھ کو بلبلوں کے زمزمے آپ کے نزدیک با معنی صدا ہو یا نہ ہو کر دیا ہے زندگی نے بزم ہستی میں شریک اس کا کچھ مقصود کوئی مدعا ہو یا نہ ہو کیوں سول سرجن کا آنا روکتا ہے ہم نشیں اس میں ہے اک بات آنر کی شفا ہو یا نہ ہو مولوی صاحب نہ چھوڑیں گے خدا گو بخش دے گھیر ہی لیں گے پولس والے سزا ہو یا نہ ہو ممبری سے آپ پر تو وارنش ہو جائے گی قوم کی حالت میں کچھ اس سے جلا ہو یا نہ ہو معترض کیوں ہو اگر سمجھے تمہیں صیاد دل ایسے گیسو ہوں تو شبہ دام کا ہو یا نہ ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR