Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

بٹھائی جائیں گی پردے میں بیبیاں کب تک

بٹھائی جائیں گی پردے میں بیبیاں کب تک بنے رہو گے تم اس ملک میں میاں کب تک حرم سرا کی حفاظت کو تیغ ہی نہ رہی تو کام دیں گی یہ چلمن کی تیلیاں کب تک میاں سے بی بی ہیں پردہ ہے ان کو فرض مگر میاں کا علم ہی اٹھا تو پھر میاں کب تک طبیعتوں کا نمو ہے ہوائے مغرب میں یہ غیرتیں یہ حرارت یہ گرمیاں کب تک عوام باندھ لیں دوہر تو تھرڈ وانٹر میں سکنڈ‌ و فرسٹ کی ہوں بند کھڑکیاں کب تک جو منہ دکھائی کی رسموں پہ ہے مصر ابلیس چھپیں گی حضرت حوا کی بیٹیاں کب تک جناب حضرت اکبرؔ ہیں حامئ پردہ مگر وہ کب تک اور ان کی رباعیاں کب تک

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR