Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

ضد ہے انہیں پورا مرا ارماں نہ کریں گے

ضد ہے انہیں پورا مرا ارماں نہ کریں گے منہ سے جو نہیں نکلی ہے اب ہاں نہ کریں گے کیوں زلف کا بوسہ مجھے لینے نہیں دیتے کہتے ہیں کہ واللہ پریشاں نہ کریں گے ہے ذہن میں اک بات تمہارے متعلق خلوت میں جو پوچھو گے تو پنہاں نہ کریں گے واعظ تو بناتے ہیں مسلمان کو کافر افسوس یہ کافر کو مسلماں نہ کریں گے کیوں شکر گزاری کا مجھے شوق ہے اتنا سنتا ہوں وہ مجھ پر کوئی احساں نہ کریں گے دیوانہ نہ سمجھے ہمیں وہ سمجھے شرابی اب چاک کبھی جیب و گریباں نہ کریں گے وہ جانتے ہیں غیر مرے گھر میں ہے مہماں آئیں گے تو مجھ پر کوئی احساں نہ کریں گے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR