Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

دل مرا جس سے بہلتا کوئی ایسا نہ ملا

دل مرا جس سے بہلتا کوئی ایسا نہ ملا بت کے بندے ملے اللہ کا بندا نہ ملا بزم یاراں سے پھری باد بہاری مایوس ایک سر بھی اسے آمادۂ سودا نہ ملا گل کے خواہاں تو نظر آئے بہت عطر فروش طالب زمزمۂ بلبل شیدا نہ ملا واہ کیا راہ دکھائی ہے ہمیں مرشد نے کر دیا کعبہ کو گم اور کلیسا نہ ملا رنگ چہرے کا تو کالج نے بھی رکھا قائم رنگ باطن میں مگر باپ سے بیٹا نہ ملا سید اٹھے جو گزٹ لے کے تو لاکھوں لائے شیخ قرآن دکھاتے پھرے پیسا نہ ملا ہوشیاروں میں تو اک اک سے سوا ہیں اکبرؔ مجھ کو دیوانوں میں لیکن کوئی تجھ سا نہ ملا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR