Skip to content
اکبر الہ آبادی اکبر الہ آبادی

گلے لگائیں کریں تم کو پیار عید کے دن

گلے لگائیں کریں تم کو پیار عید کے دن ادھر تو آؤ مرے گلعذار عید کے دن غضب کا حسن ہے آرائشیں قیامت کی عیاں ہے قدرت پروردگار عید کے دن سنبھل سکی نہ طبیعت کسی طرح میری رہا نہ دل پہ مجھے اختیار عید کے دن وہ سال بھر سے کدورت بھری جو تھی دل میں وہ دور ہو گئی بس ایک بار عید کے دن لگا لیا انہیں سینہ سے جوش الفت میں غرض کہ آ ہی گیا مجھ کو پیار عید کے دن کہیں ہے نغمۂ بلبل کہیں ہے خندۂ گل عیاں ہے جوش شباب بہار عید کے دن سویاں دودھ شکر میوہ سب مہیا ہے مگر یہ سب ہے مجھے ناگوار عید کے دن ملے اگر لب شیریں کا تیرے اک بوسہ تو لطف ہو مجھے البتہ یار عید کے دن

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR