Skip to content
فانی بدایونی فانی بدایونی

اے موت تجھ پہ عمر ابد کا مدار ہے

اے موت تجھ پہ عمر ابد کا مدار ہے تو اعتبار ہستی بے اعتبار ہے عہد ازل پہ زندگیوں کا مدار ہے عالم تمام غم کدۂ اعتبار ہے ذرات چشم شوق ہیں آمادۂ نگاہ محرومیوں کو اب بھی ترا انتظار ہے بیداد کا گلہ تو کروں اور جو وہ کہیں یہ کہیے امتحان وفا ناگوار ہے اک یہ وفا کہ ننگ غم دوست ہے ہنوز اک وہ ستم کہ حسن کا آئینہ دار ہے تمییز حسن و عشق نہ عرفان غم مگر اک تیر بے پناہ کلیجے کے پار ہے مختار ہوں کہ معترف جبر دوست ہوں مجبور ہوں کہ یہ بھی کوئی اختیار ہے اب کس کو اعتبار کہ تو بے وفا نہیں اب کس کو انتظار مگر انتظار ہے باقی نہیں کسی کو نشاط جنوں کا ہوش کس جوش پر شباب غم روزگار ہے آداب عاشقی کا تقاضا ہے اور بات تو ورنہ دل کی آڑ میں خود بے قرار ہے ہوگی کسی کو فرصت نظارۂ جمال فانیؔ خراب حسن تماشائے یار ہے
فانی بدایونی

فانی بدایونی

View profile

فانی بدایونی (پیدائش: 13 ستمبر 1879ء— وفات: 27 اگست 1961ء) اردو کے شاعر تھے۔شوکت علی فانی 1879ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ فانی کے والد محمد شجاعت علی خان محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھے۔ روش زمانہ کے مطابق پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی پڑھی اور 1901ء میں بریلی سے بی اے کیا۔ کالج چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ پریشانی کے عالم میں گزارا۔ لیکن شعر و سخن کی دلچسپیاں ان کی تسلی کا ذریعہ بنی رہیں۔ 1908ء میں علی گڑھ سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ لیکن وکالت کے پیشے سے انہیں کوئی دلچسپی نہ تھی۔ صرف والد کے مجبور کرنے پر وکالت شروع کی اور کچھ عرصہ بریلی اور لکھنؤ میں پریکٹس کرتے رہے۔ لیکن قانون سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے بحیثیت وکیل کامیاب وکیل ثابت نہ ہوئے۔ مجموعی طور سے فانی کی زندگی پریشانی میں گذری۔ لیکن جس وقار اور فراخ دلی کے ساتھ انہوں نے مصائب کو برداشت کیا وہ انہی کا کام تھا۔ ان کی اس پریشان حالی سے متاثر ہو کر مہاراجا حیدرآباد نے انہیں اپنے پاس بلا لیا اور اسٹیٹ سے تنخواہ مقرر کر دی۔ پھر وہ محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے اور ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اسی اثناء میں رفیقہ حیات فوت ہوگئیں۔ 1933ء میں جواں سال بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ جس سے فانی کے دل کو ٹھیس لگی۔ آخر کار ساری زندگی ناکامیوں اور مایوسیوں میں بسر کی اور 82 سال کی عمر 1961ء میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR