Skip to content
فانی بدایونی فانی بدایونی

مجھ کو مرے نصیب نے روز ازل سے کیا دیا

مجھ کو مرے نصیب نے روز ازل سے کیا دیا دولت دو جہاں نہ دی اک دل مبتلا دیا دل ہی نگاہ ناز کا ایک ادا شناس تھا جلوۂ برق طور نے طور کو کیوں جلا دیا قبر میں جب کسی طرح دل کی تڑپ نہ کم ہوئی یاد خرام ناز نے حشر کا آسرا دیا روز جزا گلہ تو کیا شکر ستم ہی بن پڑا ہائے کہ دل کے درد نے درد کو دل بنا دیا اب مری لاش پر حضور موت کو کوستے تو ہیں آپ کو یہ بھی ہوش ہے کس نے کسے مٹا دیا دل میں سما کے پھر گئی آس بندھا کے پھر گئی آج نگاہ دوست نے کعبہ بنا کے ڈھا دیا اف کہ گناہ گار ہم ہیں تو مگر خطا معاف آٹھ پہر کے درد نے دل ہی تو ہے دکھا دیا آپ ہم اپنی آگ میں اے غم عشق جل بجھے آگ لگے اس آگ کو پھونک دیا جلا دیا یوں نہ کسی طرح کٹی جب مری زندگی کی رات چھیڑ کے داستان غم دل نے مجھے سلا دیا گریۂ آتشیں کی داد دے شب غم تو کون دے خود سر شام کیا بجھی شمع نے دل بجھا دیا یاس نے درد ہی نہیں حق تو یہ ہے دوا بھی دی فانیؔ ناامید کو موت کا آسرا دیا
فانی بدایونی

فانی بدایونی

View profile

فانی بدایونی (پیدائش: 13 ستمبر 1879ء— وفات: 27 اگست 1961ء) اردو کے شاعر تھے۔شوکت علی فانی 1879ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ فانی کے والد محمد شجاعت علی خان محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھے۔ روش زمانہ کے مطابق پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی پڑھی اور 1901ء میں بریلی سے بی اے کیا۔ کالج چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ پریشانی کے عالم میں گزارا۔ لیکن شعر و سخن کی دلچسپیاں ان کی تسلی کا ذریعہ بنی رہیں۔ 1908ء میں علی گڑھ سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ لیکن وکالت کے پیشے سے انہیں کوئی دلچسپی نہ تھی۔ صرف والد کے مجبور کرنے پر وکالت شروع کی اور کچھ عرصہ بریلی اور لکھنؤ میں پریکٹس کرتے رہے۔ لیکن قانون سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے بحیثیت وکیل کامیاب وکیل ثابت نہ ہوئے۔ مجموعی طور سے فانی کی زندگی پریشانی میں گذری۔ لیکن جس وقار اور فراخ دلی کے ساتھ انہوں نے مصائب کو برداشت کیا وہ انہی کا کام تھا۔ ان کی اس پریشان حالی سے متاثر ہو کر مہاراجا حیدرآباد نے انہیں اپنے پاس بلا لیا اور اسٹیٹ سے تنخواہ مقرر کر دی۔ پھر وہ محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے اور ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اسی اثناء میں رفیقہ حیات فوت ہوگئیں۔ 1933ء میں جواں سال بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ جس سے فانی کے دل کو ٹھیس لگی۔ آخر کار ساری زندگی ناکامیوں اور مایوسیوں میں بسر کی اور 82 سال کی عمر 1961ء میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR