Skip to content
فانی بدایونی فانی بدایونی

زباں مدعا آشنا چاہتا ہوں

زباں مدعا آشنا چاہتا ہوں دل اب زندگی سے خفا چاہتا ہوں ادا کو ادا آشنا چاہتا ہوں تجھی پر تجھے مبتلا چاہتا ہوں وفا چاہتے ہیں وفا چاہتا ہوں وہ کیا چاہتے ہیں میں کیا چاہتا ہوں محبت کو رسوا کیا چاہتا ہوں نظر محرم التجا چاہتا ہوں تعین غم عشق کا چاہتا ہوں انہیں چاہتا ہوں یہ کیا چاہتا ہوں ترے دل کو درد آشنا چاہتا ہوں بھلا چاہتا ہوں برا چاہتا ہوں بہت تنگ ہے وہم ہستی کی دنیا میں عالم ہی اب دوسرا چاہتا ہوں شب ہجر تیرا تصور ہی تو ہے تجھے آج تجھ سے جدا چاہتا ہوں مری موت ماتم کا حسن طلب ہے سکوں ایک ہنگامہ زا چاہتا ہوں خطا ڈھونڈتا ہوں عطاؤں کے قابل عطا چاہتے ہیں خطا چاہتا ہوں پھر اس بزم کو ڈھونڈتی ہیں نگاہیں پھر اک شکوۂ برملا چاہتا ہوں وہ فریاد کا عہد پھر یاد آیا پھر اک نالۂ نارسا چاہتا ہوں پھر آداب فرقت ہیں ملحوظ یعنی ہجوم بلا در بلا چاہتا ہوں پھر اک سجدۂ توبہ کی آرزو ہے تجھے آپ سے پھر خفا چاہتا ہوں پھر امیدوار کرم ہوں کہ فانیؔ ستم ہائے شوق آزما چاہتا ہوں کوئی وجہ تسکیں نہیں غم نہ راحت خدا جانے فانیؔ میں کیا چاہتا ہوں
فانی بدایونی

فانی بدایونی

View profile

فانی بدایونی (پیدائش: 13 ستمبر 1879ء— وفات: 27 اگست 1961ء) اردو کے شاعر تھے۔شوکت علی فانی 1879ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ فانی کے والد محمد شجاعت علی خان محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھے۔ روش زمانہ کے مطابق پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی پڑھی اور 1901ء میں بریلی سے بی اے کیا۔ کالج چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ پریشانی کے عالم میں گزارا۔ لیکن شعر و سخن کی دلچسپیاں ان کی تسلی کا ذریعہ بنی رہیں۔ 1908ء میں علی گڑھ سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ لیکن وکالت کے پیشے سے انہیں کوئی دلچسپی نہ تھی۔ صرف والد کے مجبور کرنے پر وکالت شروع کی اور کچھ عرصہ بریلی اور لکھنؤ میں پریکٹس کرتے رہے۔ لیکن قانون سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے بحیثیت وکیل کامیاب وکیل ثابت نہ ہوئے۔ مجموعی طور سے فانی کی زندگی پریشانی میں گذری۔ لیکن جس وقار اور فراخ دلی کے ساتھ انہوں نے مصائب کو برداشت کیا وہ انہی کا کام تھا۔ ان کی اس پریشان حالی سے متاثر ہو کر مہاراجا حیدرآباد نے انہیں اپنے پاس بلا لیا اور اسٹیٹ سے تنخواہ مقرر کر دی۔ پھر وہ محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے اور ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اسی اثناء میں رفیقہ حیات فوت ہوگئیں۔ 1933ء میں جواں سال بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ جس سے فانی کے دل کو ٹھیس لگی۔ آخر کار ساری زندگی ناکامیوں اور مایوسیوں میں بسر کی اور 82 سال کی عمر 1961ء میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR