Skip to content
فانی بدایونی فانی بدایونی

عشق عشق ہو شاید حسن میں فنا ہو کر

عشق عشق ہو شاید حسن میں فنا ہو کر انتہا ہوئی غم کی دل کی ابتدا ہو کر دل ہمیں ہوا حاصل درد میں فنا ہو کر عشق کا ہوا آغاز غم کی انتہا ہو کر نامراد رہنے تک نامراد جیتے ہیں سانس بن گیا اک ایک نالہ نارسا ہو کر اب ہوئی زمانہ میں شیوۂ وفا کی قدر عالم آشنا ہے وہ دشمن وفا ہو کر اور بندے ہیں جن کو دعوی خدائی ہے تھی ہماری قسمت میں بندگی خدا ہو کر عمر خضر کے انداز ہر نفس میں پاتا ہوں زندگی نئی پائی آپ سے جدا ہو کر بڑھتا ہے نہ گھٹتا ہے مرتے ہیں نہ جیتے ہیں درد پر خدا کی مار دل میں رہ گیا ہو کر کارگاہ حسرت کا حشر کیا ہوا یا رب داغ دل پہ کیا گزری نقش مدعا ہو کر عشق سے ہوئے آگاہ صبر کی بھی حد دیکھی خاک میں ملا دوگے دیر آشنا ہو کر کی قضائے مبرم نے زندگی کی غم خواری درد کی دوا پہنچی درد بے دوا ہو کر زندگی سے ہو بے زار فانیؔ اس سے کیا حاصل موت کو منا لوگے جان سے خفا ہو کر
فانی بدایونی

فانی بدایونی

View profile

فانی بدایونی (پیدائش: 13 ستمبر 1879ء— وفات: 27 اگست 1961ء) اردو کے شاعر تھے۔شوکت علی فانی 1879ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ فانی کے والد محمد شجاعت علی خان محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھے۔ روش زمانہ کے مطابق پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی پڑھی اور 1901ء میں بریلی سے بی اے کیا۔ کالج چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ پریشانی کے عالم میں گزارا۔ لیکن شعر و سخن کی دلچسپیاں ان کی تسلی کا ذریعہ بنی رہیں۔ 1908ء میں علی گڑھ سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ لیکن وکالت کے پیشے سے انہیں کوئی دلچسپی نہ تھی۔ صرف والد کے مجبور کرنے پر وکالت شروع کی اور کچھ عرصہ بریلی اور لکھنؤ میں پریکٹس کرتے رہے۔ لیکن قانون سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے بحیثیت وکیل کامیاب وکیل ثابت نہ ہوئے۔ مجموعی طور سے فانی کی زندگی پریشانی میں گذری۔ لیکن جس وقار اور فراخ دلی کے ساتھ انہوں نے مصائب کو برداشت کیا وہ انہی کا کام تھا۔ ان کی اس پریشان حالی سے متاثر ہو کر مہاراجا حیدرآباد نے انہیں اپنے پاس بلا لیا اور اسٹیٹ سے تنخواہ مقرر کر دی۔ پھر وہ محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے اور ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اسی اثناء میں رفیقہ حیات فوت ہوگئیں۔ 1933ء میں جواں سال بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ جس سے فانی کے دل کو ٹھیس لگی۔ آخر کار ساری زندگی ناکامیوں اور مایوسیوں میں بسر کی اور 82 سال کی عمر 1961ء میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR