Skip to content
فانی بدایونی فانی بدایونی

دل کی طرف حجاب تکلف اٹھا کے دیکھ

دل کی طرف حجاب تکلف اٹھا کے دیکھ آئینہ دیکھ اور ذرا مسکرا کے دیکھ اس دور میں یہ طرز جفا آزما کے دیکھ دل کے بجائے دل کے سکوں کو مٹا کے دیکھ تسلیم کی نظر سے کرشمے رضا کے دیکھ بیگانگی دوست کو اپنا بنا کے دیکھ اس شورش حیات کو حد سے بڑھا کے دیکھ یہ فتنہ اور حشر سے پہلے اٹھا کے دیکھ یوں دیکھتا ہے تیرگی آب و گل میں کیا شعلوں سے کھیل دل کو جلا اور جلا کے دیکھ ہر زندگی کا نام نہ رکھ دل کی زندگی ایمان زندگی پہ نہ لا آزما کے دیکھ تیری تجلیوں سے کسی طرح کم نہیں دل کی تجلیوں کو کبھی دل میں آ کے دیکھ اب کے ادائے خاص سے کر امتحان دل جو برق طور پر نہ گری ہو گرا کے دیکھ ہاں اہل دل کے حال سے غفلت محال ہے اچھا یقیں نہیں تو مجھی کو بھلا کے دیکھ دنیا کو دیکھنا تو میسر نہیں تجھے ذرے کو دیکھنا ہے تو دنیا بنا کے دیکھ فانیؔ سفینہ اب بھی نہ ڈوبے تو کیا کرے طوفان کو نہ دیکھ ستم نا خدا کے دیکھ
فانی بدایونی

فانی بدایونی

View profile

فانی بدایونی (پیدائش: 13 ستمبر 1879ء— وفات: 27 اگست 1961ء) اردو کے شاعر تھے۔شوکت علی فانی 1879ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ فانی کے والد محمد شجاعت علی خان محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھے۔ روش زمانہ کے مطابق پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی پڑھی اور 1901ء میں بریلی سے بی اے کیا۔ کالج چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ پریشانی کے عالم میں گزارا۔ لیکن شعر و سخن کی دلچسپیاں ان کی تسلی کا ذریعہ بنی رہیں۔ 1908ء میں علی گڑھ سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ لیکن وکالت کے پیشے سے انہیں کوئی دلچسپی نہ تھی۔ صرف والد کے مجبور کرنے پر وکالت شروع کی اور کچھ عرصہ بریلی اور لکھنؤ میں پریکٹس کرتے رہے۔ لیکن قانون سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے بحیثیت وکیل کامیاب وکیل ثابت نہ ہوئے۔ مجموعی طور سے فانی کی زندگی پریشانی میں گذری۔ لیکن جس وقار اور فراخ دلی کے ساتھ انہوں نے مصائب کو برداشت کیا وہ انہی کا کام تھا۔ ان کی اس پریشان حالی سے متاثر ہو کر مہاراجا حیدرآباد نے انہیں اپنے پاس بلا لیا اور اسٹیٹ سے تنخواہ مقرر کر دی۔ پھر وہ محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے اور ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اسی اثناء میں رفیقہ حیات فوت ہوگئیں۔ 1933ء میں جواں سال بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ جس سے فانی کے دل کو ٹھیس لگی۔ آخر کار ساری زندگی ناکامیوں اور مایوسیوں میں بسر کی اور 82 سال کی عمر 1961ء میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR