Skip to content
فانی بدایونی فانی بدایونی

خود مسیحا خود ہی قاتل ہیں تو وہ بھی کیا کریں

خود مسیحا خود ہی قاتل ہیں تو وہ بھی کیا کریں زخم پیدا کریں یا زخم دل اچھا کریں دل رہے آلودہ دامن اور ہم دیکھا کریں آج اے اشک ندامت آ تجھے دریا کریں جسم آزادی میں پھونکی تو نے مجبوری کی روح خیر جو چاہا کیا اب یہ بتا ہم کیا کریں خون کے چھینٹوں سے کچھ پھولوں کے خاکے ہی سہی موسم گل آ گیا زنداں میں بیٹھے کیا کریں جا بجا تغییر حال دل کے چرچے ہیں تو ہوں ہم ہوئے رسوا مگر اب ہم کسے رسوا کریں ہاں نہیں شرط مروت حسرت تاثیر درد رحم آ ہی جائے گا ان سے تقاضا کیا کریں شوق نظارہ سلامت ہے تو دیکھا جائے گا ان کو پردہ ہی اگر منظور ہے پردا کریں ظرف ویرانہ بہ قدر ہمت وحشت نہیں لاؤ ہر ذرہ میں پیدا وسعت صحرا کریں مرگ بے ہنگام فانیؔ وجہ تسکیں ہو چکی زندگی سے آپ گھبراتے ہیں گھبرایا کریں
فانی بدایونی

فانی بدایونی

View profile

فانی بدایونی (پیدائش: 13 ستمبر 1879ء— وفات: 27 اگست 1961ء) اردو کے شاعر تھے۔شوکت علی فانی 1879ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ فانی کے والد محمد شجاعت علی خان محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھے۔ روش زمانہ کے مطابق پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی پڑھی اور 1901ء میں بریلی سے بی اے کیا۔ کالج چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ پریشانی کے عالم میں گزارا۔ لیکن شعر و سخن کی دلچسپیاں ان کی تسلی کا ذریعہ بنی رہیں۔ 1908ء میں علی گڑھ سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ لیکن وکالت کے پیشے سے انہیں کوئی دلچسپی نہ تھی۔ صرف والد کے مجبور کرنے پر وکالت شروع کی اور کچھ عرصہ بریلی اور لکھنؤ میں پریکٹس کرتے رہے۔ لیکن قانون سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے بحیثیت وکیل کامیاب وکیل ثابت نہ ہوئے۔ مجموعی طور سے فانی کی زندگی پریشانی میں گذری۔ لیکن جس وقار اور فراخ دلی کے ساتھ انہوں نے مصائب کو برداشت کیا وہ انہی کا کام تھا۔ ان کی اس پریشان حالی سے متاثر ہو کر مہاراجا حیدرآباد نے انہیں اپنے پاس بلا لیا اور اسٹیٹ سے تنخواہ مقرر کر دی۔ پھر وہ محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے اور ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اسی اثناء میں رفیقہ حیات فوت ہوگئیں۔ 1933ء میں جواں سال بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ جس سے فانی کے دل کو ٹھیس لگی۔ آخر کار ساری زندگی ناکامیوں اور مایوسیوں میں بسر کی اور 82 سال کی عمر 1961ء میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR