Skip to content
فانی بدایونی فانی بدایونی

خوشی سے رنج کا بدلا یہاں نہیں ملتا

خوشی سے رنج کا بدلا یہاں نہیں ملتا وہ مل گئے تو مجھے آسماں نہیں ملتا ہزار ڈھونڈیئے اس کا نشاں نہیں ملتا جبیں ملے تو ملے آستاں نہیں ملتا مجاز اور حقیقت کچھ اور ہے یعنی تری نگاہ سے تیرا بیاں نہیں ملتا بھڑک کے شعلۂ گل تو ہی اب لگا دے آگ کہ بجلیوں کو مرا آشیاں نہیں ملتا تری تلاش کافی الجملہ ماحصل یہ ہے کہ تو یہاں نہیں ملتا وہاں نہیں ملتا بتا اب اے جرس دور میں کدھر جاؤں نشان گرد رہ کارواں نہیں ملتا مجھے بلا کے یہاں آپ چھپ گیا کوئی وہ میہماں ہوں جسے میزباں نہیں ملتا تجھے خبر ہے ترے تیر بے پناہ کی خیر بہت دنوں سے دل ناتواں نہیں ملتا کسی نے تجھ کو نہ جانا مگر یہ کم جانا یہ راز ہے کہ کوئی رازداں نہیں ملتا مجھے عزیز سہی قدر دل تمہیں کیوں ہو کمی تو دل کی نہیں دل کہاں نہیں ملتا دیار عمر میں اب قحط مہر ہے فانیؔ کوئی اجل کے سوا مہرباں نہیں ملتا
فانی بدایونی

فانی بدایونی

View profile

فانی بدایونی (پیدائش: 13 ستمبر 1879ء— وفات: 27 اگست 1961ء) اردو کے شاعر تھے۔شوکت علی فانی 1879ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ فانی کے والد محمد شجاعت علی خان محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھے۔ روش زمانہ کے مطابق پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی پڑھی اور 1901ء میں بریلی سے بی اے کیا۔ کالج چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ پریشانی کے عالم میں گزارا۔ لیکن شعر و سخن کی دلچسپیاں ان کی تسلی کا ذریعہ بنی رہیں۔ 1908ء میں علی گڑھ سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ لیکن وکالت کے پیشے سے انہیں کوئی دلچسپی نہ تھی۔ صرف والد کے مجبور کرنے پر وکالت شروع کی اور کچھ عرصہ بریلی اور لکھنؤ میں پریکٹس کرتے رہے۔ لیکن قانون سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے بحیثیت وکیل کامیاب وکیل ثابت نہ ہوئے۔ مجموعی طور سے فانی کی زندگی پریشانی میں گذری۔ لیکن جس وقار اور فراخ دلی کے ساتھ انہوں نے مصائب کو برداشت کیا وہ انہی کا کام تھا۔ ان کی اس پریشان حالی سے متاثر ہو کر مہاراجا حیدرآباد نے انہیں اپنے پاس بلا لیا اور اسٹیٹ سے تنخواہ مقرر کر دی۔ پھر وہ محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے اور ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اسی اثناء میں رفیقہ حیات فوت ہوگئیں۔ 1933ء میں جواں سال بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ جس سے فانی کے دل کو ٹھیس لگی۔ آخر کار ساری زندگی ناکامیوں اور مایوسیوں میں بسر کی اور 82 سال کی عمر 1961ء میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR