Skip to content
فانی بدایونی فانی بدایونی

دنیا میری بلا جانے مہنگی ہے یا سستی ہے

دنیا میری بلا جانے مہنگی ہے یا سستی ہے موت ملے تو مفت نہ لوں ہستی کی کیا ہستی ہے آبادی بھی دیکھی ہے ویرانے بھی دیکھے ہیں جو اجڑے اور پھر نہ بسے دل وہ نرالی بستی ہے خود جو نہ ہونے کا ہو عدم کیا اسے ہونا کہتے ہیں نیست نہ ہو تو ہست نہیں یہ ہستی کیا ہستی ہے عجز گناہ کے دم تک ہیں عصمت کامل کے جلوے پستی ہے تو بلندی ہے راز بلندی پستی ہے جان سی شے بک جاتی ہے ایک نظر کے بدلے میں آگے مرضی گاہک کی ان داموں تو سستی ہے وحشت دل سے پھرنا ہے اپنے خدا سے پھر جانا دیوانے یہ ہوش نہیں یہ تو ہوش پرستی ہے جگ سونا ہے تیرے بغیر آنکھوں کا کیا حال ہوا جب بھی دنیا بستی تھی اب بھی دنیا بستی ہے آنسو تھے سو خشک ہوئے جی ہے کہ امڈا آتا ہے دل پہ گھٹا سی چھائی ہے کھلتی ہے نہ برستی ہے دل کا اجڑنا سہل سہی بسنا سہل نہیں ظالم بستی بسنا کھیل نہیں بستے بستے بستی ہے فانیؔ جس میں آنسو کیا دل کے لہو کا کال نہ تھا ہائے وہ آنکھ اب پانی کی دو بوندوں کو ترستی ہے
فانی بدایونی

فانی بدایونی

View profile

فانی بدایونی (پیدائش: 13 ستمبر 1879ء— وفات: 27 اگست 1961ء) اردو کے شاعر تھے۔شوکت علی فانی 1879ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ فانی کے والد محمد شجاعت علی خان محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھے۔ روش زمانہ کے مطابق پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی پڑھی اور 1901ء میں بریلی سے بی اے کیا۔ کالج چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ پریشانی کے عالم میں گزارا۔ لیکن شعر و سخن کی دلچسپیاں ان کی تسلی کا ذریعہ بنی رہیں۔ 1908ء میں علی گڑھ سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ لیکن وکالت کے پیشے سے انہیں کوئی دلچسپی نہ تھی۔ صرف والد کے مجبور کرنے پر وکالت شروع کی اور کچھ عرصہ بریلی اور لکھنؤ میں پریکٹس کرتے رہے۔ لیکن قانون سے لگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے بحیثیت وکیل کامیاب وکیل ثابت نہ ہوئے۔ مجموعی طور سے فانی کی زندگی پریشانی میں گذری۔ لیکن جس وقار اور فراخ دلی کے ساتھ انہوں نے مصائب کو برداشت کیا وہ انہی کا کام تھا۔ ان کی اس پریشان حالی سے متاثر ہو کر مہاراجا حیدرآباد نے انہیں اپنے پاس بلا لیا اور اسٹیٹ سے تنخواہ مقرر کر دی۔ پھر وہ محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے اور ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اسی اثناء میں رفیقہ حیات فوت ہوگئیں۔ 1933ء میں جواں سال بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ جس سے فانی کے دل کو ٹھیس لگی۔ آخر کار ساری زندگی ناکامیوں اور مایوسیوں میں بسر کی اور 82 سال کی عمر 1961ء میں وفات پائی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR