یہ تو نہیں کہ غم نہیں


یہ تو نہیں کہ غم نہیں

ہاں مری آنکھ نم نہیں

نشہ سنبھالے ہے مجھے

بہکے ہوئے قدم نہیں

کہتے ہو دہر کو بھرم

مجھ کو تو یہ بھرم نہیں

اور ہی ہے مقام دل

دیر نہیں حرم نہیں

تم بھی تو تم نہیں ہو آج

ہم بھی تو آج ہم نہیں

کیا مری زندگی تری

بھولی ہوئی قسم نہیں

غالبؔ و میرؔ و مصحفیؔ

ہم بھی فراقؔ کم نہیں
فراق گورکھپوری
فراق گورکھپوری

فراق گورکھپوری (پیدائش: 28 اگست 1896ء– وفات: 3 مارچ 1982ء) مصنف، ادیب، نقاد اور شاعر تھے۔ اُن کا شمار بیسویں صدی کے اردو زبان کے صفِ اول کے شعرا میں ہوتا تھا۔ ان کا اصل نام رگھو پتی سہائے تھا۔جدید شاعری میں فراق کا مقام بہت بلند ہے۔ آج کی شاعری پر فراق کے اثر کو باآسانی محسوس کیا جاسکتا ہے۔ بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ حاضر جوابی میں ان کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ بین الاقوامی ادب سے بھی شغف رہا۔ تنقید میں رومانی تنقید کی ابتدا فراق سے ہوئی۔ ان کے معاصرین میں شاعر مشرق علامہ اقبال، فیض احمد فیض، کیفی اعظمی، یگانہ یاس چنگیزی، جوش ملیح آبادی، جگر مرادآبادی اور ساحر لدھیانوی جیسے شاعر ہیں۔ اتنی عظیم ہستیوں کی موجودگی کے باوجود انہوں نے ابتدائے عمر میں ہی اپنی شاعری کا لوہا منوالیا۔فراق پی سی یس اور آئی سی یس (انڈین سول سروس) کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ لیکن گاندھی جی کی تحریک عدم تعاون کی مخالفت میں استعفی دے دیا۔ جس کی پاداش میں انھیں جیل جانا پڑا۔ اس کے بعد وہ جامعہ الٰہ آباد میں انگریزی زبان کے لکچرر مقرر ہوئے۔ یہیں سے وہ دنیائے شعر و ادب کے آسمان پر سورج بن کر چمکے اور ناچاہتے ہوئے بھی معاصرین کو ماننا پڑا کہ بلا شبہ فراق اور دیگر شعرا کی شاعری میں فرق تو ضرور ہے۔ ان میں ایک انفرادیت تھی جس کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو بطور شاعر منوا پائے۔ ان کی شہر آفاق کتاب گل نغمہ بھی اسی دوران منظر عام پر آئی۔ جس کو ہندوستان کا اعلیٰ معیار ادب گیان پیٹھ انعام بھی ملا۔ اور وہ آل انڈیا ریڈیو کے پروڈیوسر بھی رہے۔فراق کا انتقال طویل علالت کے بعد 3 مارچ 1982ء کو 85 سال کی عمر میں نئی دہلی میں ہوا۔

نوشته‌های بیشتری از همین نویسنده

از نور زبان و هوش مصنوعی بهره‌مند شوید۔

از واژه‌نامه‌ها، املا‌سنج‌ها و نویسه‌شناسان بهره‌مند شوید، گامی انقلابی برای دانش‌آموزان، معلمان، پژوهشگران و افراد مرتبط با حوزه‌ها و صنایع مختلف۔

لغات

فرآیند علمی و پژوهشی را از طریق فرهنگ‌های لغت مختلف پاکستانی و بین‌المللی آسان کنید۔

استفاده کنید

بررسی‌کننده‌ی املا

اشتباهات املایی را در زبان‌های مختلف شناسایی و اصلاح کنید۔

استفاده کنید

تشخیص نوری نویسه‌ها

تصاویر را با استفاده از فناوری پیشرفته تشخیص نویسه به متن قابل ویرایش تبدیل کنید۔

استفاده کنید