Skip to content
جگر مراد آبادی جگر مراد آبادی

اللہ رے اس گلشن ایجاد کا عالم

اللہ رے اس گلشن ایجاد کا عالم جو صید کا عالم وہی صیاد کا عالم اف رنگ رخ بانی بیداد کا عالم جیسے کسی مظلوم کی فریاد کا عالم پہروں سے دھڑکنے کی بھی آتی نہیں آواز کیا جانئے کیا ہے دل ناشاد کا عالم منصور تو سر دے کے سبک ہو گیا لیکن جلاد سے پوچھے کوئی جلاد کا عالم میں اور ترے ہجر مسلسل کی شکایت تیرا ہی تو عالم ہے تیری یاد کا عالم کیا جانیے کیا ہے مری معراج مقامی عالم تو ہے صرف اک مری افتاد کا عالم ارباب چمن سے نہیں پوچھو یہ چمن سے کہتے ہیں کسے نکہت برباد کا عالم کیوں آتش گل میرے نشیمن کو جلائے تنکوں میں ہے خود برق چمن زاد کا عالم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR