Skip to content
جگر مراد آبادی جگر مراد آبادی

دل کو مٹا کے داغ تمنا دیا مجھے

دل کو مٹا کے داغ تمنا دیا مجھے اے عشق تیری خیر ہو یہ کیا دیا مجھے محشر میں بات بھی نہ زباں سے نکل سکی کیا جھک کے اس نگاہ نے سمجھا دیا مجھے میں اور آرزوئے وصال پری رخاں اس عشق سادہ لوح نے بہکا دیا مجھے ہر بار یاس ہجر میں دل کی ہوئی شریک ہر مرتبہ امید نے دھوکا دیا مجھے اللہ رے تیغ عشق کی برہم مزاحیاں میرے ہی خون شوق میں نہلا دیا مجھے خوش ہوں کہ حسن یار نے خود اپنے ہاتھ سے اک دل فریب داغ تمنا دیا مجھے دنیا سے کھو چکا ہے مرا جوش انتظار آواز پائے یار نے چونکا دیا مجھے دعویٰ کیا تھا ضبط محبت کا اے جگرؔ ظالم نے بات بات پہ تڑپا دیا مجھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR