Skip to content
جگر مراد آبادی جگر مراد آبادی

نگاہوں کا مرکز بنا جا رہا ہوں

نگاہوں کا مرکز بنا جا رہا ہوں محبت کے ہاتھوں لٹا جا رہا ہوں میں قطرہ ہوں لیکن بہ آغوش دریا ازل سے ابد تک بہا جا رہا ہوں مبارک مبارک مری یہ فنائیں دوعالم پہ چھایا چلا جا رہا ہوں وہی حسن جس کے ہیں یہ سب مظاہر اسی حسن میں حل ہوا جا رہا ہوں یہ کس کی طرف سے یہ کس کی طرف کو میں ہم دوش موج فنا جا رہا ہوں نہ جانے کہاں سے نہ جانے کدھر کو بس اک اپنی دھن میں اڑا جا رہا ہوں مجھے روک سکتا ہو کوئی تو روکے کہ چھپ کر نہیں برملا جا رہا ہوں میرے پاس آؤ یہ کیا سامنے ہوں مری سمت دیکھو یہ کیا جا رہا ہوں نگاہوں میں منزل مری پھر رہی ہے یوں ہی گرتا پڑتا چلا جا رہا ہوں تری مست نظریں غضب ڈھا رہی ہیں یہ عالم ہے جیسے اڑا جا رہا ہوں کدھر ہے تو اے غیرت حسن خود میں محبت کے ہاتھوں بکا جا رہا ہوں نہ اوراک ہستی نہ احساس مستی جدھر چل پڑا ہوں چلا جا رہا ہوں نہ صورت نہ معنی نہ پیدا نہ پنہاں یہ کس حسن میں گم ہوا جا رہا ہوں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR